الیکشن کمیشن میں نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی


توہین الیکشن کمیشن کیس میں مسلسل غیر حاضری پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن میں نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، دوران سماعت شعیب شاہین کے معاون وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیلئے اس کیس میں کوئی حکم امتناع نہیں، جنوری میں آخری بار ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی تھی، ہائی کورٹ نے حتمی آرڈر پاس کرنے سے روکا تھا لیکن کارروائی کی جا سکتی ہے۔
وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن جوابدہ کی ورچول حاضری کو یقینی بنا سکتا ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا جوابدہ ویڈیو لنک سے حاضری لگوا سکتے ہیں؟ سول کیسز میں تو حاضری ضروری نہیں، کریمنل کیس میں حاضری لازمی ہے، معاون وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قانون شہادت میں آپ ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتے ہیں، کورٹ ورچول حاضری کی اجازت دے سکتی ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری تو جیل میں نہیں ان کا وارنٹ نکالتے ہیں، وکیل کی حاضری سے استثنیٰ تو چل جائے گی لیکن فواد چوہدری کہاں ہیں، ہم فواد چوہدری کے معاملہ پر فیصلہ کرتے ہیں، معاون وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کا کیس چل رہا ہے۔
لیگل ونگ نے کہا کہ ہمارے کیسز کو انہوں نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہائی کورٹ میں تو فواد چوہدری کی حاضری ضروری نہیں، کمیشن آزاد ہے، کسی کے ماتحت نہیں، چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ نکالیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
بعدازاں عمران خان اور فواد چوہدریکیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 21 گھنٹے قبل

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی آج بھی 14 پروازیں منسوخ
- 2 گھنٹے قبل

قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- ایک دن قبل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 گھنٹے قبل

آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت کے لئے باکو روانہ
- 18 منٹ قبل

چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایران دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں، شہباز شریف
- 15 منٹ قبل








