جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں 1200 رو پے اضافہ

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 10 ڈالر بڑھ کر 2382 ڈالر ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں 1200  رو پے اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر



ملک بھر  میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ کردیا گیا  ہے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 46 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے ۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے سے 2 لاکھ 11 ہزار 591 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 10 ڈالر بڑھ کر 2382 ڈالر ہے۔

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی

گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو  2.4 فیصد رہی، آؤٹ لک رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی کردی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح  زیادہ رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو  2.4 فیصد رہی، گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح میں  زراعت نے اہم کردار ادا کیا، پاکستان میں  مہنگائی کی شرح  38 فیصد سے کم ہوکر  11.8 فیصد پر آگئی، پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونے سے پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستانی معیشت میں قرضوں کا حجم 7 فیصد کم ہوسکتا ہے، پاکستانی معیشت میں قرضوں کا حجم  77 فیصد سے کم ہوکر  70 فیصد تک ہوسکتا ہے، رواں مالی سال پاکستان کے 62 فیصد محصولات قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔

 ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے اس سال ترقی پذیر ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے اپنی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی کو 4.9 کے پچھلے تخمینہ سے بڑھا کر 5 کردیا یہے کیوں کہ بڑھتی ہوئی علاقائی برآمدات لچکدار گھریلو طلب کو پورا کرتی ہیں۔ اگلے سال کے لیے شرح نمو 4.9 فیصد پر برقرار ہے گی۔

جنوب مشرقی ایشیا کے لیے ملکی اور بیرونی مانگ میں ٹھوس بہتری کے درمیان اس سال ترقی کی پیش گوئی 4.6 فیصد پر برقرار ہے۔ وسطی ایشیا کے لیے اس سال کا آوٴٹ لک 4.3 فیصد کے پچھلے تخمینے سے بڑھا کر 4.5فیصد کر دیا گیا ہے، جس کا ایک حصہ آذربائیجان اور کرغز جمہوریہ میں توقع سے زیادہ مضبوط ترقی ہے۔ بحرالکاہل میں 2024 کے لیے آوٴٹ لک کو 3.3 فیصد نمو پر برقرار رکھا گیا ہے، جو کہ سیاحت اور انفراسٹرکچر کے اخراجات کے ساتھ پاپوا نیو گنی میں کان کنی کی بحالی کی سرگرمیوں سے چل رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں طوفانی بارشوں نے 83 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سیلابی صورتحال

مسلسل بارش کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب بن گئیں اور پانی کا ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں طوفانی بارشوں نے 83 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سیلابی صورتحال

ٹورنٹو:کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اتوار کو طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اور 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

رپورٹس کے مطابق، ٹورنٹو میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، جس سے 1941 میں ہونے والی 83 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مسلسل بارش کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب بن گئیں اور پانی کا ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔

سیلاب کی وجہ سے ٹورنٹو کا ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا۔ ڈان ویلی پارک وے اور اونٹاریو ہائی وے 410 کو سیلابی پانی کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ کئی دیگر سڑکیں بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

کینیڈا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتنی شدید بارش کی توقع نہیں تھی۔ محکمہ نے مزید بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے اور شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات دی ہیں۔

سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابھی تک اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے تاہم خدشہ ہے کہ املاک اور انفراسٹرکچر کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

ادارہ برائے ہنگامی حالات کے مطابق، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور انہیں کھانا پانی اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔

شہر کے باسیوں نے حکومت سے امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کینیڈا پر موسمیاتی نظام کا دباؤ برقرار ہے اور اگلے چند دنوں تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل   کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

آسٹریلین ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ایک پہلے نمبر پر آ گیا،بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد  دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل   کی جانب سے  نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آسٹریلین ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا،بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد  دوسرے نمبر پر چلا گیا،پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے،پاکستان کے بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں،ویراٹ کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7ویں ،انگلینڈ کے زیک کراؤلی تین درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے۔

بالرز میں بھارت کے رویچندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے،جیمز اینڈرسن نے آٹھویں نمبر پر ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کیا،شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ آل رائونڈرز میں بھارت کے رویندر جدیجہ کا پہلا نمبر برقرار ہے ،اکشر پٹیل کی ایک درجے ترقی ہوئی وہ 5ویں نمبر پر آ گئے،ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll