Advertisement
تجارت

بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

نیپرا کے جاری کیے گئے نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو بجلی صارفین پر بنیادی ٹیرف میں  3.95 سے 7.12 روپے فی یونٹ تک کا اضافہ کر دیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 12th 2024, 3:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ ، نوٹیفکیشن  جاری

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی حکومت کی درخواست منظور کر لی۔  
نیپراکے جاری کیے گئے نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو بجلی صارفین پر بنیادی ٹیرف میں  3.95 سے 7.12 روپے فی یونٹ تک کا اضافہ کر دیا گیا۔  
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے 200 یونٹ والے بجلی صارفین 3 ماہ کے لیے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔ اکتوبر 2024 سے 200 یونٹ والوں پر بھی اضافی ٹیرف کا اطلاق ہو گا۔ 
نیپرا کے حالیہ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 201 سے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے 7.12 روپے کے اضافے سے  34.26 روپے، 301 سے 400  یونٹ والے صارفین کے لیے 7.12 کے اضافے سے 39.15 روپے، 401 سے 500 یونٹ والوں کے لیے  6.12 کے اضافے سے 41.36 روپے، 501 تا 600 یونٹ والوں کے لیے 6.12 کے اضافے سے 42.78 روپے، جبکہ 601 سے 700 یونٹ والوں کے لیے 6.12 کے اضافے سے 43.92 روپے مقرر ہو گئی۔ 700 سے زائد یونٹ والے صارفین پر 6.12  روپے فی یونٹ کے حساب سے 48.84 روپے کا اطلاق ہو گا۔ 
نیپرا نے بجلی میں اضافے کا نوٹیفیکیشن حکومت کو ارسال کر دیا۔ حکومتی منظوری کے بعد جولائی سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا۔ 
نئی جاری کی گئی قیمتوں کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین سمیت ملک بھر میں بجلی صارفین پر ہو گا۔

Advertisement
Advertisement