Advertisement

برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمرکی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس موقع پر سٹارمر اور بائیڈن نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ بھی کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 12th 2024, 3:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمرکی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم سر کیئر سٹارمر اور امریکی صدر جو بائیڈن کی پہلی ملاقات ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملاقات میں اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی تک پہنچنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس موقع پر سٹارمر اور بائیڈن نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ نو منتخب برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نیٹو کی 75 ویں سالگرہ کے سربراہی اجلاس کیلئے امریکا کے دورے پر ہیں۔ 

Advertisement