صارفین کے بنیادی ٹیرف میں ماہانہ 200 سے ایک ہزار روپے فکس چارجز شامل کیے جائیں گے، صارفین ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے فکس چارجز ادا کریں گے


حکومت نے بجلی صارفین کے بنیادی ٹیرف پر ماہانہ فکس چارجز عائد کر دیئے، 200 سے ایک ہزار روپے تک فکس چارجز عائد ہونگے۔
نیپرا نے بجلی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں ماہانہ فکس چارجز عائد کرنے کی باقاعدہ طور پر منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صارفین کے بنیادی ٹیرف میں ماہانہ 200 سے ایک ہزار روپے فکس چارجز شامل کیے جائیں گے، صارفین ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے فکس چارجز ادا کریں گے، کمرشل صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ ہو گا۔ اس حوالے سے نیپرا نے منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق 301 سے 400 یونٹ تک استعمال پر گھریلو صارفین یکم جولائی سے 200 روپے فکس چارجز جبکہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 400 روپے دینا ہوںگے۔
اسی طرح 501 سے 600 یونٹ تک یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 600 جبکہ 601 سے 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ماہانہ 1 ہزار روپے فکس چارجز ادا کرنا ہونگے۔
ٹائم آف یوز میٹر استعمال کرنے والے گھریلو صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے، 5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین کو ماہانہ 1000 روپے دینا ہوں گے، 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے بجلی کے کمرشل صارفین 2000 روپے ادا کریں گے۔
دوسری جانب ٹی او یو میٹرنگ کے تحت 25 کلو واٹ تک استعمال کرنے والے صنعتی صارفین 1000 روپے ادا کریں گے، بی ٹو کیٹیگری کے 500 کلو واٹ تک کے صارفین 2000 روپے ادا کریں گے، 5 ہزار کلو واٹ استعمال کرنے والے بی 3 کیٹیگری کے صنعتی صارفین 2000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے، بی 4 کیٹیگری کے صارفین بھی مقررہ چارجز 2000 روپے ماہانہ ادا کریں گے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل






.jpg&w=3840&q=75)