جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2200 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی۔

جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1886روپے بڑھ کر 2 لاکھ 13 ہزا 477 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2404 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

پاکستان

یومِ عاشورہ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کا پیغام

حضرت امام حسین ؓ کی شہادت ہمیں آج بھی باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یومِ عاشورہ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کا پیغام

یوم عاشور کی پاک و پاکیزہ یادوں کے ساتھ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اس اہم موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یوم عاشور حضرت امام حسین ؓ کی شہادت کی یاد تازہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓ اور ان کے وفادار ساتھیوں نے ظلم اور جبر کے خلاف دھڑکے اور اپنی جانوں کی قربانی دے کر حق کی آواز بلند کی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین ؓ کی شہادت ہمیں آج بھی باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے۔

اسی طرح وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور پر حضرت امام حسین ؓ نے حق اور باطل کی لڑائی میں جانوں کا نذرانہ دے کر حق کو فتح سے سرفراز کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امام حسین ؓ نے کربلا کے میدان میں یزید کی جابرانہ حکومت کے خلاف جرات اور استقامت کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے۔ امام حسین ؓ کی شہادت ہمیں آج بھی باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی تلقین کرتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیا آئی ایم ایف پروگرام ، پاکستان کیلئے عالمی فنڈنگ بہتر ہو گی، موڈیز

 آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو ٹیکسز سے متعلق مشکل فیصلےکرنا ہوں گے، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیا آئی ایم ایف پروگرام ، پاکستان کیلئے عالمی فنڈنگ بہتر ہو گی، موڈیز

عالمی ریٹنگ ایجنسی (موڈیز ) نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے معاہدے سے پاکستان کے لئے عالمی فنڈنگ میں بہتری کے امکانات ہیں۔

موڈیز نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا کہ عالمی ایجنسیز اور دیگر ممالک پاکستان کو فنڈ فراہم کریںگے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی بیرونی پوزیشن کو نازک قرار دے دیا۔

جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو ٹیکسز سے متعلق مشکل فیصلےکرنا ہوں گے، کمزور گورننس حکومتی اصلاحات کو آگے بڑھانے میں مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ذرائع میں دیگر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، زیادہ ٹیکسوں اور توانائی کے نرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کر سکتا ہے، رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریباً 21 بلین ڈالر ہیں۔

موڈیز کے مطابق مالی سال 27-2026ء کے لیے تقریباً 23 بلین ڈالرز کی مالی ضروریات درپیش ہیں، پاکستان کے پاس 9.4 ارب ڈالرز کے زرِمبادلہ کے ذخائر اس کی ضروریات سے کافی کم ہیں۔

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق کمزور گورننس اور اعلیٰ سماجی تناؤ حکومت کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا تھا۔

قرض پروگرام کی مالیت 7 ارب ڈالرز ہے جب کہ اس کا دورانیہ 37 ماہ ہوگا، اسٹاف سطح کے طے پانے والے معاہدے کی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری لی جائے گی جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے اس سلسلے میں اپنا اعلامیہ بھی جاری کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم،ماں بیٹا جاں بحق

 حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا، ریسکیور ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم،ماں بیٹا جاں بحق

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں 45 سالہ ساجدہ اور 17 سالہ بیٹا جبران موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، کار میں ایک ہی فیملی کے افراد سفر کررہے تھے ، حادثے کا شکار فیملی کے افراد راوی روڈ لاہور کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں گھر کا سربراہ اسجد، بیٹا حریرہ اور 14 سالہ بیٹی حرین شامل ہیں، 2 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll