جی این این سوشل

پاکستان

شہباز شریف کی پاسکوکی نجکاری کیلئےلائحہ عمل بنانے کی ہدایت

خریداری کیلئے وفاقی حکومت کی متبادل حکمت عملی تیار کی جائے، اجلاس نے وہیٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہباز شریف کی پاسکوکی نجکاری کیلئےلائحہ عمل بنانے کی ہدایت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت قومی تحفظ خوراک اور پاسکو کے حوالے سے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس میں انہوں نے ہدایت کی کہ صوبوں، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور دیگر متعلقہ محکموں کی مشاورت سے گندم کی ۔ 

خریداری کیلئے وفاقی حکومت کی متبادل حکمت عملی تیار کی جائے، اجلاس نے وہیٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لینڈ اینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اور سپارکو سمیت کسانوں کے نمائندے بھی وہیٹ بور ڈ میں شامل کئے جائیں۔

شہباز شریف نے پاسکو کی نجکاری کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

پاکستان

پاکستان کی عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

مسقط دہشتگردی میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے، ترجمان دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ مسقط دہشتگردی میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔ واقعے میں چار پاکستانیوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔ پاکستانی سفیرعمران علی نےمقامی اسپتالوں میں زخمی پاکستانی شہریوں کی عیادت کی، شہداء کے جسد خاکی وطن واپس لانے پاکستانی سفارتخانہ عمانی حکام سے رابطے میں ہیں،  پاکستان نے عمانی حکام کو واقعے کی تحقیقات کیلئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں پیش آیا، جہاں مجلس عزا جاری تھی اور 700 سے زائد افراد موجود تھے، مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور ہلاکت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ فورس نے مشرقی مسقط کی مسجد میں ابتدائی طور پر چار ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم،ماں بیٹا جاں بحق

 حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا، ریسکیور ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم،ماں بیٹا جاں بحق

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں 45 سالہ ساجدہ اور 17 سالہ بیٹا جبران موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، کار میں ایک ہی فیملی کے افراد سفر کررہے تھے ، حادثے کا شکار فیملی کے افراد راوی روڈ لاہور کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں گھر کا سربراہ اسجد، بیٹا حریرہ اور 14 سالہ بیٹی حرین شامل ہیں، 2 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شبانہ محمود برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرمنتخب

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شبانہ محمود  برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرمنتخب

رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرکے طور  پر حلف لےلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔

اس موقع پر شبانہ محمود نے کہا کہ یہ ذمہ داری استحقاق اوربوجھ دونوں ہے، اس ذمہ داری سے آنے والی نسلوں کےلیے دروازے کھلیں گے، میں پہلی لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے۔ 

شبانہ محمود نےقانون کی بین الاقوامی حکمرانی کے دفاع اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عہدکرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll