Advertisement
تجارت

وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی درآمد پر پابندی عائد

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی درآمد پر پابندی ہوگی، درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے پر بھی پابندی ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 13 2024، 4:53 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی درآمد پر پابندی عائد

وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آٹابرآمد کرنے پر بھی پابندی لگادی ہے، وزارت تجارت نے گندم درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی حکومت نے امپورٹ اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز 2022 میں ترامیم کردی۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی درآمد پر پابندی ہوگی، درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے مارچ میں مشروط طور پر آٹا برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، حکومت نے برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

Advertisement