جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں کورونا وائرس سے اموات اور کیسزمیں کمی کا رجحان

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 34 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار 019نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں کورونا وائرس سے اموات اور کیسزمیں کمی کا رجحان
ملک میں کورونا وائرس سے اموات اور کیسزمیں کمی کا رجحان

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید34فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار723ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 42ہزار 189ہو گئی ہے ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ44ہزار 065 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 516افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ 28ہزار 184ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 243افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 36ہزار074ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4224افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 26ہزار232کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 294مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد82 ہزار139جبکہ اموات کی تعداد772تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 712فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ108افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار783ہوچکی ہے جبکہ 566افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 1549فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ78 ہزار740مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پاکستان

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت

تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیئے گئے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نےعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارک باد بھی پیش کی ۔

ملاقات میں علاقائی صورت حال خاص طور پر غزہ کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم 27 اپریل کو سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں وہ 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خزانہ سمیت اہم سعودی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانے کا مطلب ہم ناکام ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک بیوروکریسی ہے اور دنیا بھر میں آئی ایم ایف ایک ہی فارمولا نافذ کرتا یے ، ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا وہاں کی معیشت متاثر رہتی یے، پاکستان کی معیشت کا حل صرف یہاں سے اشیا بنا کر ایکسپورٹ کرنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مذہبی امور کی جانب سے 904 حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

طاہر اشرفی نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مذہبی امور کی جانب سے 904  حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی امور کی جانب سے 904 کمپنیاں موجود ہیں، سعودی وزارت حج نے حج بکنگ کو بڑھا دیا ہے، حج بکنگ کو بڑھانا خوش آئند ہے، حج بکنگ بند نہیں ہوئی ابھی تک جاری ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کی بکنگ کے مطابق سعودی عرب میں انتظامات مکمل ہورہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹرز کی تیاریاں بھی مکمل ہورہی ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں، ان سے ہوشیار رہیں، ان گروپس کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں ہے، حجاج کرام ایسے تمام گروپس اورعناصر سے دور رہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll