گولیاں لگنے سے ریلی میں موجود ایک شخص ہلاک ہو گیا، واقعے کے بعد وہاں موجود لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی میں فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کا واقعہ امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں وہ انتخابی ریلی کے شرکاء سے خطاب کیلئے سٹیج پر موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے ہیں، فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے سابق صدر کو حصار میں لے لیا اور وہاں سے لے کر روانہ ہو گئے، گولیاں لگنے سے ریلی میں موجود ایک شخص ہلاک ہو گیا، واقعے کے بعد وہاں موجود لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا۔
واقعے کے حوالے سے امریکی سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ ریلی میں فائرنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں، سابق صدر کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، ریلی میں پیش آئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں، فائرنگ کرنے والے کا ابھی تک کچھ علم نہیں ہو سکا جیسے ہی معلومات حاصل ہوں گی عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں، میں کسی سے ڈرنے والا نہیں ہوں اور سب کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کے واقعے پر بریفنگ نہیں دی گئی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پریس کانفرنس میں صدر جوبائیڈن نے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدارتی الیکشن لڑنے کا سب سے زیادہ اہل ہوں، ٹرمپ کو پہلے بھی ہرایا تھا اب بھی ہراؤں گا، ٹرمپ کا جیتنا دنیا کیلئے تباہی ہو گا۔

26 نومبر احتجاج کیسز میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

ایلون مسک نے نیٹو سے امریکی انخلا ءکی حمایت کر دی
- 20 منٹ قبل

رمضان کے پہلے عشرے میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ
- 27 منٹ قبل

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر اضلا ع میں بارش کا امکان،محکمہ موسمیات
- 3 گھنٹے قبل

پاک افغان کشیدگی:جرگے عمائدین کا دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

نارووال میں دوران تراویح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- 3 گھنٹے قبل

فلم ’’ لاپتہ لیڈیز ‘‘ کی اسٹار نیتانشی گوئل نے بہترین اداکارہ کا آئیفاایوارڈ جیت لیا
- ایک گھنٹہ قبل

کوہاٹ:تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ ،2اہلکار جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

آئینی بینچ کا سپر ٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی جیتنے پرفاتح ٹیم بھارت کو کتنی انعامی رقم ملی؟
- 33 منٹ قبل

سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ
- 3 گھنٹے قبل