Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

سیاسی عمل میں ہرقسم کا تشدد قابل مذمت ہے، اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں، شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر جولائی 14 2024، 9:34 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف کا ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے سابق امریکی صدر اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی عمل میں ہرقسم کا تشدد قابل مذمت ہے، اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے ہیں، ٹرمپ کے محافظوں نے حملہ آور کو ہلا ک کر دیا۔

Advertisement
Advertisement