سموگ کے مستقل سدباب کے لئے مل جل کر اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز


پنجاب میں چیف منسٹر کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔
میرا پنجاب سموگ فری مہم کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماحولیات کی بہتری کیلئے پائیدار اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں چیف منسٹر کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سموگ کے مستقل سدباب کے لئے مل جل کر اقدامات کرنا ہوں گے، سموگ فری پنجاب انیشی ایٹو کے تحت ینگ گریجوایٹس کمیونٹی سروس کی منفرد خدمات سر انجام دیں گے، گزشتہ 2 سال میں اپنی ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹ اپلائی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت انٹرنز کو ماہانہ 25 ہزار سکالر شپ دیا جائے گا، پروگرام کمیونٹی سروس اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں 20 جولائی 2024 تک رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، انٹرن شپ مکمل کرنے والے 18 تا 25 سال تک نوجوانوں کو کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام سموگ کے سنجیدہ مسئلے کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دیں، گاڑیوں اور کارخانوں سے دھویں کے اخراج کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل





