جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے: بلاول بھٹو زرداری

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہر استعمال کی ہر شے پر ٹیکس لگادیا، ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے:  بلاول بھٹو زرداری
ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے: بلاول بھٹو زرداری

تفصیلات کے مطابق پا کستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ آئی ایم ایف کےملازموں کا تیار کردہ بجٹ غور کیے بغیر جوں کا توں پیش کر دیا گیا، سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاواسطہ ٹیکس کے بجائے بالواسطہ ٹیکس لگانے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی  ہے ،  عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پراربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگادیا۔  پٹرول پر 20 روپے فی لٹراور چینی پر 7روپے فی کلواضافہ ناکام بنائیں گے، خام تیل اور ایل این جی پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ہوگاتو پٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھیں گی، اور اس بالواسطہ ٹیکس کا بوجھ عوام بھگتیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھاکہ  کرونا وائرس سے بچنے کیلئے عوام نے آن لائن خریداری شروع کی ،عمران خان نے اس پر بھی سیلزٹیکس لگادیا، عام آدمی جائے تو کہاں جائے؟یہ المیہ نہیں تو کیا ہے کہ وطن سے دور پاکستانی روزگار سے محروم پاکستانیوں کو ملکی برآمد سے زیادہ ترسیلاتِ زر بھیج رہے ہیں۔

 

تفریح

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

جونس برادرز کے معروف گلوکار جو جونس اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے درمیان بچوں پر ہونے والے معاہدے کے بعد تعلقات بہتر ہونے لگے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق جو جونس کی جانب سے سوفی ٹرنر کے خلاف طلاق کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

عدالتی ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو جونس اور سوفی ٹرنر، جنہوں نے 2019 میں شادی کی تھی، بچوں کی تحویل کے لیے عارضی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد گلوکار نے 11 اکتوبر کو طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے ، بچوں کے معاملے پر ہونے والے معاہدے کے مطابق جو جونس اور سوفی ٹرنر نے عارضی تحویل کے انتظام پر اتفاق کیا  تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ دونوں اپنی بیٹیوں کو باری باری تین ہفتوں کے لئے اپنی تحویل میں رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لندن میئر منتخب ہونے پر وزیر اعظم کی صادق خان کو مبارکباد

ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ تیسری مرتبہ لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اورعوامی خدمت کا یقینی ثبوت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لندن  میئر منتخب ہونے پر وزیر اعظم کی صادق خان کو مبارکباد

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تیسری مرتبہ لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اورعوامی خدمت کا یقینی ثبوت ہے ۔

مستقبل میں صادق خان کیلئے کامیابیوں کی دعا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف  نے کہاکہ ایک محنت کش پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے قابل فخر بیٹے نے نہ صرف اپنے والدین بلکہ ہرپاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے  کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے کمیشن نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے ۔

رپورٹ میں امتیازی قوم پرست پالیسیاں تشکیل دینے اور بھارت میں رہنے والی اقلیتوں پر دبائو ڈالنے کیلئے نفرت انگیز بیانات جاری کرنے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیاہے۔

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں پر فرقہ وارانہ تشدد کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس سے اقلیتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں ۔

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll