Advertisement

اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے 71 فلسطینی شہید

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حماس کے فوجی سربراہ محمد الضیف کو نشانہ بنایا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جولائی 14 2024، 5:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے 71 فلسطینی شہید

غزہ میں پناہ گزین کے کیمپ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی بمباری میں مزید 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ المواصی کیمپ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں 71 سے زیادہ افراد شہید جبکہ 289 زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ المواصی کے علاقے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ اسرائیلی حملوں سے فرار ہو کر ہزاروں فلسطینی اس جنوبی علاقے کے مہاجر کیمپ میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اس جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر عالمی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی، جنہیں النصیر ہسپتال لے جایا گیا، ہسپتال کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور طبی سامان کی قلت کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک ایسے علاقے میں حملہ کیا، جہاں حماس کے دو سینئر دہشت گرد شہریوں کے درمیان چھپے ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ہفتے کے روز غزہ پر حملے میں حماس کے عسکری رہنما محمد ضیف اور خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافا سلما کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب حماس نے ابھی تک ان دونوں کمانڈروں کی مبینہ شہادت  کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں کی۔

Advertisement
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • ایک دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 11 گھنٹے قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 2 دن قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 2 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 12 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 2 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement