Advertisement
تجارت

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Jul 14th 2024, 11:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

حکومت نےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ماہانہ200 یونٹ تک والےگھریلو صارفین 3 ماہ کے لیے اضافے سےمستثنٰی قرار پائے ہیں،باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھےگا۔ کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے یکساں ٹیرف کا فیصلہ جاری کردیا گیا، وفاقی حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

گھریلوصارفین کے لیےبجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف48روپے84پیسے تک ہوگیا ،ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے ہوگیا ،ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے39.15روپے ہوگیا۔

ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپےاضافے سے41.36روپے ہوگیا ،ماہانہ501 سے600یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے42.78روپے ہوگی، ماہانہ601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے ہوگیا ،ماہانہ700 یونٹ سےزیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوگیا۔

ٹیکسوں کوملاکرسیلب کے حساب سےفی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ گئی ،ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہے گا، ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا۔

وفاقی حکومت نےبجلی کےیکساں ٹیرف کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی ،نیپرا نے سماعت کے فیصلہ حکومت کو بھجوادیا تھا۔    

Advertisement