تجارت
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا
حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ کردیاوزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مہنگائی سےپریشان عوام کےلئےایک اوربری خبر،حکومت نےعوام پرپٹرول بم گرادیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی نئی قیمت 275روپے 60 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے ہوگئی۔
حکومت نےپٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ کردیا، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کردیاگیانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،پٹرول کی قیمت اضافےکےپٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے مقررکردی گئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 283 روپے 63 پیسے مقررکردی گئی۔ نوٹیفکیشن کےمطابق قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے پندرہ روز کیلئے ہوگا۔
پاکستان
سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 5 خوارج ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو خوارج زخمی بھی ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے کسی دوسرے خوارج کے خاتمے کےلیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔
پاکستان
سابق صدر عارف علوی کی 3 مقدمات میں 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور
کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بنچ کو بھیجا جا رہا ہے، سندھ ہائی کورٹ
سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے 3 مقدمات میں عارف علوی کی ضمانت منظور کی، سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔
درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ پرامن احتجاج کے باوجود مختلف دہشت گردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، اب تک کی معلومات کے مطابق عارف علوی کے خلاف میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ عارف علوی کے خلاف مقدمات کے اندراج کا مقصد سیاسی دباؤ میں لانا ہے، متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کے لیے 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرسکیں۔
درخواستگزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکا جائے، عارف علوی کا نام نامعلوم ایف آئی آرز میں شامل کرنے سے روکا جائے۔
عدالت نے کہا ہے کہ کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بنچ کو بھیجا جا رہا ہے، مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگر معاملات آئینی بنچ دیکھے گا۔
کھیل
محسن نقوی کا ورلڈ کپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایک کروڑروپے کا انعام
چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پورا سپورٹ کریں گے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنا مہمان بنایا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، تمام کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا مہمان بنایا اور اس موقع پر ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی جیت پاکستان کی جیت ہے ، آپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے سے قوم کو خوشیاں ملی ہیں ، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک بھی دیا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دی ۔
چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پورا سپورٹ کریں گے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، امید ہے کہ آپ فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بھرپور سپورٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
دنیا 2 دن پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار