جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے، اسد قیصر

اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہ ہو، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے، اسد قیصر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے اور ان کے خیال ہے کہ ہماری پارٹی کو دبائیں گے اور اپنا حق لینے سے دور رکھیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فاریم ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں سینئر رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہ ہو۔ ہم پارلیمنٹ کے ساتھ سڑکوں پر بھی مقابلہ کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ رات کو ہمارے رکن اسمبلی معظم جتوئی کو ناجائز طور پر اٹھایا گیا ہے، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے گھر کا تقدس بھی پامال کیا گیا، ہمارے ایم این اے امیر سلطان کو اٹھایا گیا جو تاحال لاپتہ ہیں، جب پارلیمنٹرینز کے ساتھ یہ رویہ ہے تو عام شہری کے ساتھ کیا ہوگا؟۔ اگر ان کے خلاف کوئی کیس ہے تو انہیں عدالت میں پیش کریں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے، ہمیں دیوار سے لگانا چھوڑ دیں، ہم آئین وقانون کے تحت اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہ ہو۔

پاکستان

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی مبینہ طور پر اغواء

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے باوجود کہ کسی کو بھی نہیں اٹھایا جائے گا پھر بھی ناقابل تصور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی  مبینہ طور پر  اغواء

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے مظفر گڑھ کے حلقے سے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) اپنے ایک ٹویٹ میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے باوجود کہ کسی کو بھی نہیں اٹھایا جائے گا پھر بھی ناقابل تصور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

معظم جتوئی کو آج صبح مظفر گڑھ میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا ہے تاہم ان کے مطابق معظم جتوئی پہلے ہی سپریم کورٹ کی روشنی میں تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے اپنا بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ایسے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور رکن قومی اسمبلی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم ایسے اغوا سے متعلق عدالت کو آگاہ رکھیں گے اور انہیں امید ہے کہ عدالت اس پر کارروائی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی

گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو  2.4 فیصد رہی، آؤٹ لک رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی کردی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح  زیادہ رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو  2.4 فیصد رہی، گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح میں  زراعت نے اہم کردار ادا کیا، پاکستان میں  مہنگائی کی شرح  38 فیصد سے کم ہوکر  11.8 فیصد پر آگئی، پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونے سے پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستانی معیشت میں قرضوں کا حجم 7 فیصد کم ہوسکتا ہے، پاکستانی معیشت میں قرضوں کا حجم  77 فیصد سے کم ہوکر  70 فیصد تک ہوسکتا ہے، رواں مالی سال پاکستان کے 62 فیصد محصولات قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔

 ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے اس سال ترقی پذیر ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے اپنی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی کو 4.9 کے پچھلے تخمینہ سے بڑھا کر 5 کردیا یہے کیوں کہ بڑھتی ہوئی علاقائی برآمدات لچکدار گھریلو طلب کو پورا کرتی ہیں۔ اگلے سال کے لیے شرح نمو 4.9 فیصد پر برقرار ہے گی۔

جنوب مشرقی ایشیا کے لیے ملکی اور بیرونی مانگ میں ٹھوس بہتری کے درمیان اس سال ترقی کی پیش گوئی 4.6 فیصد پر برقرار ہے۔ وسطی ایشیا کے لیے اس سال کا آوٴٹ لک 4.3 فیصد کے پچھلے تخمینے سے بڑھا کر 4.5فیصد کر دیا گیا ہے، جس کا ایک حصہ آذربائیجان اور کرغز جمہوریہ میں توقع سے زیادہ مضبوط ترقی ہے۔ بحرالکاہل میں 2024 کے لیے آوٴٹ لک کو 3.3 فیصد نمو پر برقرار رکھا گیا ہے، جو کہ سیاحت اور انفراسٹرکچر کے اخراجات کے ساتھ پاپوا نیو گنی میں کان کنی کی بحالی کی سرگرمیوں سے چل رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بنگلہ دیش مظاہرے، ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبا کواحتجاج سے دور رہنے کا مشورہ

نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش میں مقیم سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش مظاہرے، ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبا کواحتجاج سے دور رہنے کا مشورہ

بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمیشن نے ڈھاکہ میں مقیم پاکستانی طلباء کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے طلباء کی حفاظت کیلئے ہر ممکن احتیاط اختیار کی ہیں اور انہیں اپنے کیمپس کے حصے سے باہر نہ نکلنے سے مشورہ بھی دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے نائب اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں مقیم سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے تاکہ بنگلہ دیش میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

بنگلہ دیش میں پاکستانی سفیر سید معروف سے کیے گئے رابطے کے ذریعے سفارت خانے نے بھی مصیبت میں مبتلا افراد کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن کھولی ہے۔ نائب وزیر اعظم نے ہائی کمشنر کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستانی طلباء کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll