پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، پنجاب حکومت اپنے مخالفین کے خلاف پولیس کا استعمال کر رہی ہے، امیر جماعت اسلامی لاہور


لاہور : علمائے کرام نے 26 جولائی کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت اور اس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔
منصورہ لاہور میں علما کرام کے ایک نمائندہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے کہا کہ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ جمعہ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں عوام الناس کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے لیے عذاب بن گئی ہے، بجٹ کا 52 فیصد سود کی ادائیگی میں صرف ہو رہا ہے جبکہ حکمران اپنی عیاشیاں ختم نہیں کر رہے ہیں اور سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے، بجلی کے بلوں میں 48 فیصد ٹیکس شامل ہے۔
جاوید قصوری نے کہا کہ دھرنے کا مقصد حکومت سے سودی نظام کا خاتمہ، آئی ایم ایف کی غلامی سے انکار اور بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی واپسی کا مطالبہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا 25 کروڑ عوام کی آواز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے میں علما کرام سمیت معاشرے کے تمام طبقات شرکت کریں گے۔ 26 جولائی کو دھرنا شروع ہوگا اور حکومت کو مطالبات سننے پر مجبور ہونا پڑے گا۔
امیر جماعت اسلامی لاہور نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، پنجاب حکومت اپنے مخالفین کے خلاف پولیس کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پارٹی کو جب چاہے اور جو چاہے کرنے کی اجازت ہے لیکن جب کوئی عوام کے حقوق کی بات کرتا ہے تو اس پر دفعہ 144 نافذ کر دی جاتی ہے۔

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 36 منٹ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میںبھی ضافہ کردیا
- چند سیکنڈ قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 11 منٹ قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 44 منٹ قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 23 منٹ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل