جی این این سوشل

پاکستان

9 مئی مقدمات: عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور اور جسٹس امجد رفیق کے بینچ نے کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

9 مئی مقدمات: عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
9 مئی مقدمات: عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواست کو 22 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

اس درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور اور جسٹس امجد رفیق کے بینچ نے کی ہے، جہاں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کیا گیا ہے۔

اعتراضات کے مطابق درخواستوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کے انگوٹھے کے نشانات نہیں موجود اور ایک مقدمے کی درخواست میں ایف آئی آر کی کاپی لف نہیں ہے۔ اس طرح دورکنی بینچ نے اعتراضات ختم کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستوں کو 22 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس عبوری ضمانتیں خارج کی ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور کرے۔ 

موسم

لاہور سمیت پنجاب میں 21 جولائی سے بارشوں کا امکان

سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش،نشیبی علاقے زیر آب، ہائی الرٹ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب میں 21 جولائی سے بارشوں کا امکان

پنجاب اور لاہور میں 21 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 21 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، بھٹ شاہ سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں طوفانی بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔ کراچی میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد میں بھی بارش سے تباہی مچی ہوئی ہے۔ شیرانی میں قومی شاہراہ کا 70 کلو میٹر حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے، جبکہ کوہ سلیمان پر بارش کے باعث اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ دانا سر میں تیز بارش کے بعد دو مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی اور خیبرپختونخوا جانے والی مسافر بسیں پھنس گئی ہیں۔

حکومت نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کر دیے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

محکمہ موسمیات نے عوام ہدایات جاری کیں کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاط سے ڈرائیو کریں۔

بارش کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں کئی مقامات پر سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ بارش کے باعث کئی افراد کے گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤ ں کی ضمانت میں توسیع

ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل ہونے دیں پھر معاملہ کو دیکھیں گے، عدالت کے ریمارکس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤ ں کی ضمانت میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جناح ہائوس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اعظم سواتی، زین قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی بھی عبوری ضمانت میں 6 اگست تک توسیع کر دی۔

عمر ایوب خان کے وکیل بابر اعوان نے جناح ہاؤ حملہ کیس میں عدالت کو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب کی حد تک الزامات میں کیا ہیں، ہمیں بتایا جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یہ تو ٹرائل ہوتا ہے الزامات کے شواہد سامنے رکھے جائیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا تفتیش کی سطح پر یہ بتانا ضروری ہے کہ ملزم پر الزامات کیا ہیں۔

عمر ایوب کے وکیل بابر اعوان نے تمام ضمانتوں میں ایک تاریخ کی استدعا کردی، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ مختلف مقدمات میں بار بار پیش ہونا مشکل ہے اور میرے کلائنٹ کے لیے بھی مشکل ہے۔

وکیل بابر اعوان نے مزید کہا کہ ایک مقدمے کی سماعت آج ہے دیگر مقدمات میں 21 جولائی 23 جولائی اور 24 جولائی کی تاریخ مقرر ہے ۔

پولیس کی جانب سے تاحال تفتیش مکمل نہ کی جا سکی، ریکارڈ بھی پیش نہ کیاگیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل ہونے دیں پھر معاملہ کو دیکھیں گے۔

وکیل بابر اعوان نے دلائل دیے کہ عمر ایوب کے دادا، والد اور بیٹا فوج میں رہے ہیں، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ تفتیش کا مرحلہ ہے یہ پولیس کا حق ہے کہ شواہد جمع کرا سکیں۔

بعد ازاں، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، اعظم سواتی، زین قریشی کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت میں 6 اگست تک توسیع کردی، اس کے ساتھ ہی جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں بھی 6 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چلی میں 7.3 شدت کا خوفناک زلزلہ

زلزلے کا مرکز ساحلی شہر انٹوفاگسٹا سے 164 میل دور تھا اور اس کی گہرائی 126 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چلی میں 7.3 شدت کا خوفناک زلزلہ

چلی کے شمالی علاقے میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتیں ہل گئیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے۔

زلزلے کا مرکز ساحلی شہر انٹوفاگسٹا سے 164 میل دور تھا اور اس کی گہرائی 126 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

چلی کے دارالحکومت سانتیاگو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، تاہم فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلہ صبح 8:32 بجے مقامی وقت پر آیا۔ اس کے نتیجے میں متعدد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، جن میں سے کچھ کی شدت 5 سے زیادہ تھی۔

زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچاتاہم کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ بہت خوفناک تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔

حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر رہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے دور رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll