جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیدی

صنم جاوید کو مزید کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا، بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کر رہی ہے،اٹارنی جنرل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیدی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیدی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

ذرائعکے مطابق صنم جاوید کی رہائی کے لیے ان کے والد کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور صنم جاوید کے والد کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت صنم جاوید کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

اٹارنی جنرل نے عدالت میں بیان دیا کہ صنم جاوید کو مزید کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا، بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کر رہی ہے، صنم جاوید اب آزاد ہیں، وہ اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔

اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا ہے کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں، انہوں نے درکواستگزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کریں گی؟

وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے جواب دیا کہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرے گی۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

کھیل

آئی سی سی ویمنز ایشیا کپ کا آغاز، آج پہلے ہی دن دو اہم مقابلے

پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 01:30 بجے نیپال اور یو اے ای جبکہ دوسرا میچ 06:30 پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی ویمنز ایشیا کپ کا آغاز، آج پہلے ہی دن دو اہم مقابلے

ڈمبولا، سری لنکا: آئی سی سی ویمنز ایشیا کپ 2024 کا آغاز آج سری لنکا کے شہر ڈمبولا میں ہوا، جس کے پہلے ہی دن دو اہم مقابلے کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں نیپال اور متحدہ عرب امارات کا سامنا ہو گاجبکہ دوسرا مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 30 منٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک اچھا تجربہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے کھیل کا انداز جارحانہ ہے، اور اس کے لیے تیار رہنا ضروری ہے۔ ندا ڈار نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھا میچ کھیلے گی۔

پاکستان گروپ اے میں شامل ہے جس میں بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارت کی ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، ملائیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ایشیا کپ 28 جولائی تک جاری رہے گا۔ فائنل میچ 28 جولائی کو ڈمبولا میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ

وفاق کی طرز پر خیبر پختونخوا کابینہ نے بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا حکومت کا  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 

بجٹ میں گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد کیا گیا تھا جنہیں بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے اوپر تک  کے ملازمین کی تنخواہ  میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ پنشن میں بھی مزید 10 فیصد اضافہ کر لیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کے لیے 25 فیصد اور گریڈ 17 سے اوپر کے لیے 20 فیصد جبکہ پنشن 15 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ 

مشیر خزانہ کے مطابق اب وفاق کی طرز پر خیبر پختونخوا کابینہ نے بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔  تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔تنخواہوں میں اضافے سے صوبے کے خزانے پر 75 سے80 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔  

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔ 
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایڈیاک ججز کی تقرری، شبلی فراز کا قاضی فائز عیسیٰ کو خط

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ایڈہاک ججز کی تجویز مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایڈیاک ججز کی تقرری، شبلی فراز کا قاضی فائز عیسیٰ کو خط

 سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے معاملے پر سینیٹر شبلی فراز نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط ، جوڈیشل کونسل سے ایڈہاک ججز کی تجویز مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

خط میں شبلی فراز نے کہا کہ ایڈ ہاک ججز تقرری سے یہی تاثر جاتا ہے کہ یہ سب ایک جماعت کیلئے کیا جا رہا ہے، ایڈ ہاک ججز کی تقرری سے یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ یہ عدلیہ میں ایک جماعت کے خلاف آرا کو بیلنس کرنے کی کوشش ہے، مستقل ججز کی تقرری کے بعد زیر التوا مقدمات کو وجوہ بنا کر ایڈہاک ججز کی تقرری نہیں ہو سکتی۔

خط میں متن میں کہا کہ ایڈہاک ججز تقرری کی تجویز اسی دن آئی جب سپریم کورٹ نے5-8 سے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا، ایڈہاک ججز کی سلیکشن کیلئے کوئی شفاف طریقہ کار نہیں اپنایا گیا، الجہاد ٹرسٹ کیس کے بعد کسی ایڈ ہاک جج کی 3 سال کیلئے تقرری نہیں ہوئی، سپریم کورٹ میں مستقل ججز کی تقرری حال ہی میں کی گئی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی مشاورت کے بغیر ہی ججز کی سلیکشن کی گئی، شفاف طریقہ کار کے بغیر ججز کی تقرری مزید پریشان کن ہے، زیر تجویز جج (ر) مقبول باقر نگران حکومت میں اہم آفس ہولڈر رہے، اسی طرح زیر تجویز جج (ر) طارق مسعود نے سو پی ٹی آئی سپورٹرز کی ملٹری کسٹدی کیس کو طول دیا اور زیر تجویز جج (ر) مظہر میاں خیل نے پی ٹی آئی اور رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے کے ریمارکس دیئے۔

خط میں لکھا کہ سپریم کورٹ میں سویلین کا ملٹری ٹرائل، 8 فروری الیکشن کیس اور حال ہی میں پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملات زیر التوا ہیں، ایسی صورت حال ہی میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری سے سنجیدہ اور جائز خدشات جنم لینے لگے ہیں، موجودہ چیف جسٹس کی قلیل مدت ملازمت میں زیر التوا کیسز میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آ سکے گی، زیر التوا کیسز کا معاملہ آنے والے چیف جسٹس پر چھوڑ دیا جائے۔

شبلی فراز نے خط میں کہا کہ ایڈہاک ججز کی تقرری میں کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں، پاکستانی عوام آزاد اور بغیر مداخلت کے عدلیہ کے سٹیک ہولڈرز ہیں، میں عوام، پاکستان بار کونسل اور متعدد بار کونسلز کی ترجمانی کر رہا ہوں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ایڈہاک ججز کی تقرری عوام میں عدلیہ میں مداخلت کا تاثر دے رہی ہے، جب قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل کونسل کے ممبر تھے تو ججز تقرری میں شفافیت پر زور دیتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll