جی این این سوشل

پاکستان

یوم عاشور : وزیراعظم کا بہترین سکیورٹی انتظامات پر وزراء اعلیٰ کو خراج تحسین

صوبوں کے مابین پولیس، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کرنے لیے ہم آہنگی قابل ستائش ہے، وزیراعظم

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوم عاشور : وزیراعظم کا بہترین سکیورٹی انتظامات پر وزراء اعلیٰ کو خراج تحسین
یوم عاشور : وزیراعظم کا بہترین سکیورٹی انتظامات پر وزراء اعلیٰ کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ اور چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

شہبازشریف نے کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اور چاروں وزراء اعلیٰ کی بہترین قیادت کی بدولت ملک بھر میں یوم عاشور کی سر گرمیاں پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچیں۔

وزیراعظم نے کہاہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس اور جلوس کا انعقاد ہوا، وفاق اور صوبوں کے مابین پولیس، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کرنے لیے ہم آہنگی قابل ستائش ہے۔

پاکستان

حکومت کا سری لنکامیں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، پاکستانی قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا سری لنکامیں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے، اس دوران سری لنکا میں موجود پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی رہائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے دونوں رہنماؤں کی جانب سے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں قید پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

بعد ازاں ملاقات کے حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کئی سال سے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست جمع کرا دی

3 آزاد ارکان کے بیان حلفی ملک میں نہ ہونے کی وجہ سے تاحال جمع نہیں کرائے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست جمع کرا دی

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست جمع کرا دی۔

مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے۔

پی ٹی آئی کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں اراکین اسمبلی کی فہرست جمع کرائی جس کے ساتھ اضافی دستاویز بھی منسلک کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 3 آزاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے، صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں اس لیے ان کے بیان حلفی جمع نہیں کروائے جا سکے، ان 3 ارکان کے پارٹی وابستگی فارم آج جمع کرائے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم سے عمان کے سفیر کی ملاقات، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش

وزیراعظم کی طرف سے سلطان ہیثم بن طارق کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا اعادہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم سے عمان کے سفیر کی ملاقات، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے مسقط کے ضلع وادی کبیر میں امام بارگاہ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور شہید پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی اور زخمیوں کے علاج کے لیے عمان کے تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم کی طرف سے سلطان ہیثم بن طارق کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا اعادہ کیا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پرمبنی ہیں، انہوں نے تجارت، توانائی، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے وفد کو دورہ پاکستان کی ترغیب پر سفیر عمان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ باہمی طور پر مفید نتائج کے حصول کے لیے عمان کے وفد کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے سلطان عمان کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll