Advertisement
پاکستان

الیکشن ٹربیونلز کی تقرری ،چیف الیکشن کمشنر کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کی ہدایات کی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 18th 2024, 8:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن ٹربیونلز کی تقرری ،چیف الیکشن کمشنر کی  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  سے ملاقات

الیکشن ٹربیونلز کی تقرری کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات کی۔

الیکشن ٹربیونلز کی تقرری کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی لاہور ہائیکورٹ آمد ہوئی، جہاں انہوں نے چیف جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات کی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کی ہدایات کی تھی۔

ملاقات میں الیکشن ٹربیونل کی تشکیل کا معاملہ زیر بحث آیا، ملاقات میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل بھی موجود تھیں۔

Advertisement