جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو 2 لاکھ 54 ہزار روپے پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو 2 لاکھ 54 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا3944 روپے  کے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 764 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 60 ڈالر بڑھ کر 2450 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دنیا

ٹرمپ کا بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرنے کا اعلان

امریکی جمہوریت کے اصولوں کی حفاظت کرنے کے لئے سبھی سیاسی جماعتوں کو متعصبانہ رویہ ترک کرنا ہوگا ، ڈونلڈ ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کا بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرنے کا اعلان

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔

قاتلانہ حملے کے بعد ملواکی میں منعقدہ ری پبلکن کنونشن سے پہلا خطاب کرتے ہوئےٹرمپ نے امریکی عوام کے سامنے اپنے امیدواری کا اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لئے امید کے پیغام کے ساتھ مل کر ترقی اور آزادی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

ٹرمپ نے امریکیوں سے متحد ہو کر ملک کو ایک جتھے بنانے کی دعوت دی اور کہا کہ ان کی جیت نصف امریکا کے لئے نہیں ہوگی بلکہ وہ ملک کے تمام حصے کو مشعلِ امن و ترقی بنانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے اس بات کو بھی زور دیا کہ امریکی جمہوریت کے اصولوں کی حفاظت کرنے کے لئے سبھی سیاسی جماعتوں کو متعصبانہ رویہ ترک کرنا ہوگا اور سیاسی مخالف کو جمہوریت کا دشمن قرار دینے کی بجائے، ہمیشہ کے لئے سیاسی اختلافات کو احترام اور حوصلہ سے حل کرنے کا پیغام دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس کل منعقد ہو گا

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران اہم ایجنڈے پر بات چیت کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس کل منعقد ہو گا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس کل  19 جولائی کو منعقد ہوگا۔

وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس جمعہ دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی روم نمبر 2 میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران اہم حکومتی ایجنڈے پر بات چیت کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب میں 21 جولائی سے بارشوں کا امکان

سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش،نشیبی علاقے زیر آب، ہائی الرٹ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب میں 21 جولائی سے بارشوں کا امکان

پنجاب اور لاہور میں 21 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 21 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، بھٹ شاہ سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں طوفانی بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔ کراچی میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد میں بھی بارش سے تباہی مچی ہوئی ہے۔ شیرانی میں قومی شاہراہ کا 70 کلو میٹر حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے، جبکہ کوہ سلیمان پر بارش کے باعث اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ دانا سر میں تیز بارش کے بعد دو مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی اور خیبرپختونخوا جانے والی مسافر بسیں پھنس گئی ہیں۔

حکومت نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کر دیے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

محکمہ موسمیات نے عوام ہدایات جاری کیں کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاط سے ڈرائیو کریں۔

بارش کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں کئی مقامات پر سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ بارش کے باعث کئی افراد کے گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll