جی این این سوشل

پاکستان

جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ایڈہاک جج کا عہدہ قبول نہیں کرسکتا، مقبول باقر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم کے بعد جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔

سابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ایڈہاک جج کا عہدہ قبول نہیں کرسکتا۔ ایڈہاک جج بننا قانونی عمل ہے اس میں کوئی عیب نہیں۔

واضح رہے کہ 16 جولائی کو سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی، اپنے فیصلے سے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔

سابق جسٹس مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن کے نام خط میں لکھا تھا کہ اللہ نے انھیں ان کی حیثیت سے زیادہ عزت دی ہے، ایڈہاک جج کی نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی، اس سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔ وہ موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کی تقرری کے لیے 4 ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کیے تھے، ان ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم کا نام بھی شامل تھا، دیگر ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود کے نام شامل ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کر رکھا ہے۔

 

موسم

لاہور سمیت پنجاب میں 21 جولائی سے بارشوں کا امکان

سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش،نشیبی علاقے زیر آب، ہائی الرٹ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب میں 21 جولائی سے بارشوں کا امکان

پنجاب اور لاہور میں 21 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 21 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، بھٹ شاہ سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں طوفانی بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔ کراچی میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد میں بھی بارش سے تباہی مچی ہوئی ہے۔ شیرانی میں قومی شاہراہ کا 70 کلو میٹر حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے، جبکہ کوہ سلیمان پر بارش کے باعث اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ دانا سر میں تیز بارش کے بعد دو مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی اور خیبرپختونخوا جانے والی مسافر بسیں پھنس گئی ہیں۔

حکومت نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کر دیے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

محکمہ موسمیات نے عوام ہدایات جاری کیں کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاط سے ڈرائیو کریں۔

بارش کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں کئی مقامات پر سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ بارش کے باعث کئی افراد کے گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چلی میں 7.3 شدت کا خوفناک زلزلہ

زلزلے کا مرکز ساحلی شہر انٹوفاگسٹا سے 164 میل دور تھا اور اس کی گہرائی 126 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چلی میں 7.3 شدت کا خوفناک زلزلہ

چلی کے شمالی علاقے میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتیں ہل گئیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے۔

زلزلے کا مرکز ساحلی شہر انٹوفاگسٹا سے 164 میل دور تھا اور اس کی گہرائی 126 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

چلی کے دارالحکومت سانتیاگو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، تاہم فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلہ صبح 8:32 بجے مقامی وقت پر آیا۔ اس کے نتیجے میں متعدد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، جن میں سے کچھ کی شدت 5 سے زیادہ تھی۔

زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچاتاہم کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ بہت خوفناک تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔

حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر رہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے دور رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ86 لاکھ ڈالرکااضافہ

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ کمرشل بینکس کے ذخائرمیں 4 کروڑ 2 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا، کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 27 کروڑ 98 لاکھ ڈالرکے ذخائرموجود ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ86 لاکھ ڈالرکااضافہ

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائرکے اعدادوشمارکی رپورٹ جاری کردی گئی۔

اسٹیت بنک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ86 لاکھ ڈالرکااضافہ ہوا۔ زرمبادلہ کے ذخائرکی مجموعی مالیت 9 ارب 42 کروڑ 37 لاکھ ڈالرریکارڈ ہوا۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ کمرشل بینکس کے ذخائرمیں 4 کروڑ 2 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا، کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 27 کروڑ 98 لاکھ ڈالرکے ذخائرموجود ہیں۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 14 ارب 70 کروڑ 35 لاکھ ڈالرکی سطح پرہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll