Advertisement

فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف اسرائیلی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور

قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کےخلاف 68 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ دیا جب کہ  9 اراکین نے قرار داد کی مخالفت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 18 2024، 8:48 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف اسرائیلی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور

اسرائیلی پارلیمنٹ کینسیٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کردیا۔

اسرائیلی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دو ریاستی منصوبے کےخلاف قراردار منظور کی اور اسرائیل کی تاریخ میں پہلی بار پارلیمنٹ نے ایسی قرارداد منظور کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کےخلاف 68 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ دیا جب کہ  9 اراکین نے قرار داد کی مخالفت کی، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائرلپید کی پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

کینسیٹ کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ریاست اسرائیل کے وجود اور اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرے کےطور پر رہے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق قرارداد سے اسرائیلی اور عرب ممالک میں امن کے لیے سفارتی کوششوں کا دھچکا لگا ہے۔ 

Advertisement