جی این این سوشل

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے دوران ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

عمران خان نے ستمبر 2023ء سے جولائی 2024ء تک کل 1635 افراد سے ملاقاتیں کیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے دوران ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے دوران ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، عمران خان نے ستمبر 2023ء سے جولائی 2024ء تک کل 1635 افراد سے ملاقاتیں کیں۔

اڈیالہ جیل سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے کمرہ ملاقات میں 454 ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں 88 وکلاء، 223 سیاسی دوست، 119 فیملی اور 14 اسپیشل ڈاکٹر شامل ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ میں قائم عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے 1181 ملاقاتیں ہوئیں جن میں وکلاء سے 591، فیملی سے 273 اور 317 میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق بانی چیئرمین نے اپنے بیٹوں سے واٹس ایپ پر 13 بار بات کی، ان ملاقاتوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ کے ذریعے بیٹوں سے 13 کالز کرائی گئیں۔

پاکستان

مریم نواز کو پی ٹی آئی کے منصوبے دیکھنے کے لیے خیبر پختونخوا آنے کی دعوت

راج کماری مریم نواز کو  تعصب کی عینک اتار کر خیبر پختونخوا کا دورہ کریں، مشیر اطلاعات کےپی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کو پی ٹی آئی کے منصوبے دیکھنے کے لیے خیبر پختونخوا آنے کی دعوت

 بیرسٹر سیف نے مریم نواز کو پی ٹی آئی کے منصوبے دیکھنے کے لیے خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دے دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج کماری مریم نواز کو  تعصب کی عینک اتار کر خیبر پختون خوا کا دورہ کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو وہ تمام منصوبے دکھادیں گے جس کی بنا پر عوام نے تیسری بار پی ٹی آئی کو منتخب کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی سیاسی روایت میں ایک سے زیادہ کسی بھی پارٹی کو موقع نہیں دیا گیا ہے۔ صوبے میں ترقیاتی سفر کی بدولت پنجاب سمیت پورے پاکستان سے مسلم لیگ ن کا صفایا ہوگیا ہے۔

بیرستر سیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب صرف فارم 47 کے سہارے پر چلنے والی جماعت بن چکی ہے۔ مریم نواز اپنے والد کی روش پر چل کر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ عدلیہ سے اپنے من پسند فیصلے لینے کے عادی ہیں۔ آزاد عدلیہ ان کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے۔ مریم نواز آئین کی ان شقوں کا بھی مطالعہ کریں، جسے ان کے والد اور چچا پامال کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1ہزار پوائنٹس نیچے آ گیا

کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 6 پوائنٹس یا 1.23 فیصد تنزلی کے بعد 80 ہزار 833 پر آ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1ہزار پوائنٹس نیچے آ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے آخری کاروباری روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 6 پوائنٹس یا 1.23 فیصد تنزلی کے بعد 80 ہزار 833 پر آ گیا۔ یہ گزشتہ روز کے 81 ہزار 839 کے اختتامی لیول سے نیچے ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال پر خدشات خاص طور پر روپے کی مسلسل گرتی ہوئی قدر اور بڑھتی ہوئی افراط زر ، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کررہے ہیں۔ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤاور امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی تنازعہ، بھی مقامی مارکیٹ کو متاثر کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 684 پوائنٹس یا 0.84 فیصد اضافے کے بعد 81 ہزار 839 پر پہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایڈیاک ججز کی تقرری، شبلی فراز کا قاضی فائز عیسیٰ کو خط

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ایڈہاک ججز کی تجویز مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایڈیاک ججز کی تقرری، شبلی فراز کا قاضی فائز عیسیٰ کو خط

 سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے معاملے پر سینیٹر شبلی فراز نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط ، جوڈیشل کونسل سے ایڈہاک ججز کی تجویز مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

خط میں شبلی فراز نے کہا کہ ایڈ ہاک ججز تقرری سے یہی تاثر جاتا ہے کہ یہ سب ایک جماعت کیلئے کیا جا رہا ہے، ایڈ ہاک ججز کی تقرری سے یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ یہ عدلیہ میں ایک جماعت کے خلاف آرا کو بیلنس کرنے کی کوشش ہے، مستقل ججز کی تقرری کے بعد زیر التوا مقدمات کو وجوہ بنا کر ایڈہاک ججز کی تقرری نہیں ہو سکتی۔

خط میں متن میں کہا کہ ایڈہاک ججز تقرری کی تجویز اسی دن آئی جب سپریم کورٹ نے5-8 سے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا، ایڈہاک ججز کی سلیکشن کیلئے کوئی شفاف طریقہ کار نہیں اپنایا گیا، الجہاد ٹرسٹ کیس کے بعد کسی ایڈ ہاک جج کی 3 سال کیلئے تقرری نہیں ہوئی، سپریم کورٹ میں مستقل ججز کی تقرری حال ہی میں کی گئی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی مشاورت کے بغیر ہی ججز کی سلیکشن کی گئی، شفاف طریقہ کار کے بغیر ججز کی تقرری مزید پریشان کن ہے، زیر تجویز جج (ر) مقبول باقر نگران حکومت میں اہم آفس ہولڈر رہے، اسی طرح زیر تجویز جج (ر) طارق مسعود نے سو پی ٹی آئی سپورٹرز کی ملٹری کسٹدی کیس کو طول دیا اور زیر تجویز جج (ر) مظہر میاں خیل نے پی ٹی آئی اور رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے کے ریمارکس دیئے۔

خط میں لکھا کہ سپریم کورٹ میں سویلین کا ملٹری ٹرائل، 8 فروری الیکشن کیس اور حال ہی میں پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملات زیر التوا ہیں، ایسی صورت حال ہی میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری سے سنجیدہ اور جائز خدشات جنم لینے لگے ہیں، موجودہ چیف جسٹس کی قلیل مدت ملازمت میں زیر التوا کیسز میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آ سکے گی، زیر التوا کیسز کا معاملہ آنے والے چیف جسٹس پر چھوڑ دیا جائے۔

شبلی فراز نے خط میں کہا کہ ایڈہاک ججز کی تقرری میں کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں، پاکستانی عوام آزاد اور بغیر مداخلت کے عدلیہ کے سٹیک ہولڈرز ہیں، میں عوام، پاکستان بار کونسل اور متعدد بار کونسلز کی ترجمانی کر رہا ہوں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ایڈہاک ججز کی تقرری عوام میں عدلیہ میں مداخلت کا تاثر دے رہی ہے، جب قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل کونسل کے ممبر تھے تو ججز تقرری میں شفافیت پر زور دیتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll