جی این این سوشل

دنیا

مہاتیر محمد کی ایک بار پھر طبیعت بگڑ گئی ، ہسپتال منتقل

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم کو سینے میں تکلیف اور مسلسل کھانسی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مہاتیر محمد کی ایک بار پھر طبیعت بگڑ گئی ، ہسپتال  منتقل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی ایک بار پھر طبیعت بگڑ گئی اور انھیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے وہ چند برسوں سے دل کے مرض میں مبتلا ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو سینے میں تکلیف اور مسلسل کھانسی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم ابھی چند روز تک زیر علاج رہیں گے۔ 

99 سالہ مہاتیر محمد دل کے مرض میں مبتلا ہیں اور حال ہی میں ان کا بائی پاس بھی ہوا ہے اور وہ سال کے آغاز میں تین ماہ تک اسپتال میں زیرعلاج رہے تھے۔

مہاتیر محمد کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سُن کر لوگوں کی بڑی تعداد اسپتال کے باہر جمع ہوگئی۔ ملکی و غیر ملکی رہنماؤں نے بھی دعائے صحت کی ہے۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد پہلی بار 16 جولائی 1981 سے 31 اکتوبر 2003 اور پھر 10 مئی 2018 سے 24 فروری 2020 تک ملک کے وزیراعظم رہے ہیں اور ان کے پہلے دور میں ملائیشیا نے ریکارڈ معاشی ترقی کی تھی۔

کھیل

آئی سی سی ویمنز ایشیا کپ کا آغاز، آج پہلے ہی دن دو اہم مقابلے

پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 01:30 بجے نیپال اور یو اے ای جبکہ دوسرا میچ 06:30 پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی ویمنز ایشیا کپ کا آغاز، آج پہلے ہی دن دو اہم مقابلے

ڈمبولا، سری لنکا: آئی سی سی ویمنز ایشیا کپ 2024 کا آغاز آج سری لنکا کے شہر ڈمبولا میں ہوا، جس کے پہلے ہی دن دو اہم مقابلے کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں نیپال اور متحدہ عرب امارات کا سامنا ہو گاجبکہ دوسرا مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 30 منٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک اچھا تجربہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے کھیل کا انداز جارحانہ ہے، اور اس کے لیے تیار رہنا ضروری ہے۔ ندا ڈار نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھا میچ کھیلے گی۔

پاکستان گروپ اے میں شامل ہے جس میں بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارت کی ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، ملائیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ایشیا کپ 28 جولائی تک جاری رہے گا۔ فائنل میچ 28 جولائی کو ڈمبولا میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایڈیاک ججز کی تقرری، شبلی فراز کا قاضی فائز عیسیٰ کو خط

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ایڈہاک ججز کی تجویز مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایڈیاک ججز کی تقرری، شبلی فراز کا قاضی فائز عیسیٰ کو خط

 سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے معاملے پر سینیٹر شبلی فراز نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط ، جوڈیشل کونسل سے ایڈہاک ججز کی تجویز مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

خط میں شبلی فراز نے کہا کہ ایڈ ہاک ججز تقرری سے یہی تاثر جاتا ہے کہ یہ سب ایک جماعت کیلئے کیا جا رہا ہے، ایڈ ہاک ججز کی تقرری سے یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ یہ عدلیہ میں ایک جماعت کے خلاف آرا کو بیلنس کرنے کی کوشش ہے، مستقل ججز کی تقرری کے بعد زیر التوا مقدمات کو وجوہ بنا کر ایڈہاک ججز کی تقرری نہیں ہو سکتی۔

خط میں متن میں کہا کہ ایڈہاک ججز تقرری کی تجویز اسی دن آئی جب سپریم کورٹ نے5-8 سے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا، ایڈہاک ججز کی سلیکشن کیلئے کوئی شفاف طریقہ کار نہیں اپنایا گیا، الجہاد ٹرسٹ کیس کے بعد کسی ایڈ ہاک جج کی 3 سال کیلئے تقرری نہیں ہوئی، سپریم کورٹ میں مستقل ججز کی تقرری حال ہی میں کی گئی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی مشاورت کے بغیر ہی ججز کی سلیکشن کی گئی، شفاف طریقہ کار کے بغیر ججز کی تقرری مزید پریشان کن ہے، زیر تجویز جج (ر) مقبول باقر نگران حکومت میں اہم آفس ہولڈر رہے، اسی طرح زیر تجویز جج (ر) طارق مسعود نے سو پی ٹی آئی سپورٹرز کی ملٹری کسٹدی کیس کو طول دیا اور زیر تجویز جج (ر) مظہر میاں خیل نے پی ٹی آئی اور رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے کے ریمارکس دیئے۔

خط میں لکھا کہ سپریم کورٹ میں سویلین کا ملٹری ٹرائل، 8 فروری الیکشن کیس اور حال ہی میں پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملات زیر التوا ہیں، ایسی صورت حال ہی میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری سے سنجیدہ اور جائز خدشات جنم لینے لگے ہیں، موجودہ چیف جسٹس کی قلیل مدت ملازمت میں زیر التوا کیسز میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آ سکے گی، زیر التوا کیسز کا معاملہ آنے والے چیف جسٹس پر چھوڑ دیا جائے۔

شبلی فراز نے خط میں کہا کہ ایڈہاک ججز کی تقرری میں کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں، پاکستانی عوام آزاد اور بغیر مداخلت کے عدلیہ کے سٹیک ہولڈرز ہیں، میں عوام، پاکستان بار کونسل اور متعدد بار کونسلز کی ترجمانی کر رہا ہوں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ایڈہاک ججز کی تقرری عوام میں عدلیہ میں مداخلت کا تاثر دے رہی ہے، جب قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل کونسل کے ممبر تھے تو ججز تقرری میں شفافیت پر زور دیتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمان میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

جاں بحق غلام عباس اور حسن عباس کا جسد خاکی پرواز پی کے 292 کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچادیا گیا، ترجمان پی آئی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمان میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

مسقط میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی میتوں کو پاکستان پہنچا دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسقط سےسید قیصر عباس بخاری کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے226 کے ذریعے کراچی پہنچا دی گئی، اب میت پرواز پی کے 302 کے ذریعے لاہور روانہ کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق غلام عباس اور حسن عباس کا جسد خاکی پرواز پی کے 292 کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچادیا گیا جب کہ سلیمان نواز کی میت پرواز پی کے 230 کے ذریعے پہلے ہی لاہور پہنچادی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق حکومتی ہدایت پر مسقط میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کے جسد خاکی پاکستان منتقل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں4 پاکستانی جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll