جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد نہیں ہو سکتی ، عمر ایوب

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ ہماری آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے جنگ جاری رہے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد نہیں ہو سکتی ، عمر ایوب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد نہیں کرسکتا،  سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی ہے اور رہے گی۔


اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ ہماری آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے جنگ جاری رہے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ مری میں نادان لوگ بیٹھے ہیں، ہمارے لیڈر کو آپ نے جیل میں ڈالا ہماری پارٹی نہیں ٹوٹی کسی کا باپ بھی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی ہے اور رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت گیس، پٹرول، آٹا، دال، چینی اور ہر چیز کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، محسن نقوی کے دور میں اربوں روپے کی گندم امپورٹ کی گئی، موجودہ حکومت ایکسپورٹ پر بھی کمیشن لینے جارہی ہے، ایس آئی ایف سی صرف 30 ارب روپے  پرائیوٹائزیشن سے کمائے گی جب کہ پرائیوٹائزیشن سے اصل مالیت 1000 ارب حاصل ہوگی۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تنظیم سازی کا حکم دیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملاقات کے وقت جیل پولیس اہلکار بار بار آرہے تھے اور ہمیں ٹوک رہے تھے، یہاں پر ایک آئی ایس آئی کا کرنل اور میجر بیٹھا ہے، جو بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں ہونے دے رہے، ہم اسلام آباد کے انچارج، آئی جی پنجاب، سیکریٹری داخلہ، چوکی انچارج اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سمن کریں گے۔

دنیا

امریکی صدر جو بائیڈن کا انتخابات میں عبوری امید وار بننے کا اعلان

جو بائیڈن نے کہا  تصور نہیں کیا تھا کہ معاملات اس قدر تیزی سے تفریق کا شکار ہوجائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدر جو بائیڈن کا انتخابات میں عبوری امید وار بننے کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ا گر ڈاکٹر نے کہا تو  صدارتی ریس  سے دستبردار ہو سکتا ہوں۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد امریکی صدر  جو بائیڈن  نے ایک انٹرویو میں کہا کہ  چاہتا تھا عبوری امیدوار بنوں  اور پھر عہدہ کسی اور کے سپرد کردوں۔

جو بائیڈن نے کہا  تصور نہیں کیا تھا کہ معاملات اس قدر تیزی سے تفریق کا شکار ہوجائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اور ان کے امیر دوست صدارتی انتخاب خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ  صدر جو بائیڈن  نے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چار ماہ کے دوران ٹیکس ریفنڈز میں آٹھ سو ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ، وزیر اعظم

اجلاس کو بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے انچاس لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو ٹیکس دینے کے قابل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چار ماہ کے دوران ٹیکس ریفنڈز میں آٹھ سو ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران ٹیکس ریفنڈز میں آٹھ سو ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایف بی آر کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایف بی آر میں اصلاحات اور اسے ڈیجیٹل بنانے سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ریفنڈ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے محاصل بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق متعدد منصوبوں پر عملدرآمد میں غیرضروری تاخیر پر افسوس ظاہر کیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف عدالتوں اور ٹیکس سے متعلق ٹریبونلز میں بتیس کھڑب روپے مالیت کے تراسی ہزار پانچ سو اناسی مقدمات زیرالتواء ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے ٹیکس کے زیرالتواء مقدمات نمٹانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

گزشتہ چار ماہ کے دوران مختلف عدالتوں نے چوالیس ارب روپے مالیت کے تریسٹھ مقدمات نمٹائے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے انچاس لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو ٹیکس دینے کے قابل ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان انچاس لاکھ افراد میں سے امراء کو ترجیحی بنیاد پر ٹیکس کے دھارے میں شامل کیا جائے اور غریبوں پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤ ں کی ضمانت میں توسیع

ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل ہونے دیں پھر معاملہ کو دیکھیں گے، عدالت کے ریمارکس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤ ں کی ضمانت میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جناح ہائوس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اعظم سواتی، زین قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی بھی عبوری ضمانت میں 6 اگست تک توسیع کر دی۔

عمر ایوب خان کے وکیل بابر اعوان نے جناح ہاؤ حملہ کیس میں عدالت کو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب کی حد تک الزامات میں کیا ہیں، ہمیں بتایا جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یہ تو ٹرائل ہوتا ہے الزامات کے شواہد سامنے رکھے جائیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا تفتیش کی سطح پر یہ بتانا ضروری ہے کہ ملزم پر الزامات کیا ہیں۔

عمر ایوب کے وکیل بابر اعوان نے تمام ضمانتوں میں ایک تاریخ کی استدعا کردی، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ مختلف مقدمات میں بار بار پیش ہونا مشکل ہے اور میرے کلائنٹ کے لیے بھی مشکل ہے۔

وکیل بابر اعوان نے مزید کہا کہ ایک مقدمے کی سماعت آج ہے دیگر مقدمات میں 21 جولائی 23 جولائی اور 24 جولائی کی تاریخ مقرر ہے ۔

پولیس کی جانب سے تاحال تفتیش مکمل نہ کی جا سکی، ریکارڈ بھی پیش نہ کیاگیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل ہونے دیں پھر معاملہ کو دیکھیں گے۔

وکیل بابر اعوان نے دلائل دیے کہ عمر ایوب کے دادا، والد اور بیٹا فوج میں رہے ہیں، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ تفتیش کا مرحلہ ہے یہ پولیس کا حق ہے کہ شواہد جمع کرا سکیں۔

بعد ازاں، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، اعظم سواتی، زین قریشی کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت میں 6 اگست تک توسیع کردی، اس کے ساتھ ہی جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں بھی 6 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll