Advertisement
پاکستان

مریم نواز کو پی ٹی آئی کے منصوبے دیکھنے کے لیے خیبر پختونخوا آنے کی دعوت

راج کماری مریم نواز کو  تعصب کی عینک اتار کر خیبر پختونخوا کا دورہ کریں، مشیر اطلاعات کےپی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر جولائی 19 2024، 2:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مریم نواز کو پی ٹی آئی کے منصوبے دیکھنے کے لیے خیبر پختونخوا آنے کی دعوت

 بیرسٹر سیف نے مریم نواز کو پی ٹی آئی کے منصوبے دیکھنے کے لیے خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دے دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج کماری مریم نواز کو  تعصب کی عینک اتار کر خیبر پختون خوا کا دورہ کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو وہ تمام منصوبے دکھادیں گے جس کی بنا پر عوام نے تیسری بار پی ٹی آئی کو منتخب کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی سیاسی روایت میں ایک سے زیادہ کسی بھی پارٹی کو موقع نہیں دیا گیا ہے۔ صوبے میں ترقیاتی سفر کی بدولت پنجاب سمیت پورے پاکستان سے مسلم لیگ ن کا صفایا ہوگیا ہے۔

بیرستر سیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب صرف فارم 47 کے سہارے پر چلنے والی جماعت بن چکی ہے۔ مریم نواز اپنے والد کی روش پر چل کر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ عدلیہ سے اپنے من پسند فیصلے لینے کے عادی ہیں۔ آزاد عدلیہ ان کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے۔ مریم نواز آئین کی ان شقوں کا بھی مطالعہ کریں، جسے ان کے والد اور چچا پامال کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement