جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت ہزاروں روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کمی کے بعد قیمت 2 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت ہزاروں روپے کی کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک میں سونے کی قمیت میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی

سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کمی کے بعد قیمت 2 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 572 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کی کمی سے 2443.41 روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 1600 روپے انڈر کاسٹ کیا گیا ہے۔

ین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 55 ڈالر کی کمی سے 2415 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے

ٹیکنالوجی

مائیکروسوفٹ کے سسٹم میں خرابیاں،دنیا بھر میں آئی ٹی کے شعبے متاثر

آئی ٹی کے شعبوں بند ہو جانے سے بہت کچھ تھم گیا ہے، آن لائن سروسز میں غیر معمولی رکاوٹ آرہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مائیکروسوفٹ کے سسٹم میں خرابیاں،دنیا بھر میں آئی ٹی کے شعبے متاثر

دنیا بھر میں مائیکرو سوفٹ کے سسٹم میں بہت بڑے پیمانے پر خرابیاں پیدا ہوئی ہیں۔ بڑے بینک، میڈیاآؤٹ لیٹ اور ایئر لائنز میں آئی ٹی کے شعبے بندش کا شکار ہیں۔

آئی ٹی کے شعبوں بند ہو جانے سے بہت کچھ تھم گیا ہے۔ آن لائن سروسز میں غیر معمولی رکاوٹ آرہی ہے۔

لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے پلیٹ فارم کو بھی بندش کا سامنا ہے۔ آئی ٹی کے شعبے کی بندش کے باعث برطانیہ میں ٹرین سروس بھی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ٹرین کمپنیوں نے مسافروں کو خبردار کی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تمام پروازیں گراؤنڈ کردی گئی ہیں۔ جرمنی کے برلن ایئر پورٹ نے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ہسپانوی ایئر پورٹس سے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ امریکی ایئر لائنز بھی تمام پروازیں روک دی ہیں۔

مائیکروسافٹ نےبیان میں کہا کہ صورت حال سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

چین میں دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی

ونڈ ٹربائن مکمل ہوا کی رفتار سے فی گردش 44 کلو واٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے،چینی میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین میں دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی

دنیا کی سب سے بڑی سنگل ونڈ ٹربائن نے صوبہ لیاؤننگ میں بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیا ، جس نے بڑی صلاحیت والے آف شور ونڈ ٹربائنز کی تنصیب اور اطلاق کی بنیاد رکھی ہے۔

چینی میڈیا گروپ کے مطابق ہوانینگ گروپ نے بتا یا ہے کہ ونڈ ٹربائن مکمل ہوا کی رفتار سے فی گردش 44 کلو واٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے، اور یونٹ ہر سال 74 ملین کلو واٹ صاف بجلی پیدا کرسکتا ہے جس سے 40 ہزار گھروں کی سالانہ بجلی کی طلب پوری ہو گی۔

جوتقریباً 25 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو سالانہ 61 ہزار ٹن تک کم کرنے کے برابر ہے، جس سے توانائی کی بچت اور اخراج میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔گزشتہ 10 سال میں ، چین میں آف شورونڈ پاور کی لاگت میں 60 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخصوص نشستوں کا معاملہ،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مخصوص نشستوں کا معاملہ،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ

مخصوص نشستوں کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق آج الیکشن کمیشن کا دوسرا اجلاس ہورہا ہے، گزشتہ روز اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق غور کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم آج بھی بریفنگ دے رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ادارے کے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی۔الیکشن کمیشن کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا بلکہ آئین اور قانون کے مطابق کارم کرتا رہے گا۔

ادارے پر الزام تراشی انتہائی نامناسب ہے، پی ٹی آئی اس کیس میں الیکشن کمیش، پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کہیں بھی پارٹی نہیں تھی۔سیاسی پارٹی کی چیف الیکشن کمشنر اور ارکان پر مسلسل تنقید قابل مذمت ہے۔

الیکشن کمیشن نے لیگل ٹیم کو ہدایات دی ہیں کہ فیصلے کے کسی پوائنٹ پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے تو نشاندہی کریں تاکہ مزید رہنمائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور جماعت بھی قرار دیا۔

دوسری جانب مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے نظرثانی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll