جی این این سوشل

پاکستان

کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی  کے خلاف اور عمران خان کی رہائی کی قراردادیں منظور

سپریم کورٹ فیصلے سے واضح ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، قرارداد

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کے پی  اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی  کے خلاف اور عمران خان کی رہائی کی قراردادیں منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبرپختونخوا اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی  اور عمران خان کی رہائی کی قراردادیں منظور کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ صوبائی اسمبلی میں وزیر قانون آفتاب عالم نے پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے سے واضح ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزیر قانون آفتاب عالم کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمرن خان کی رہائی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی رہائی سےمتعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی نے ایک رپورٹ پیش کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کےساتھیوں کےکیسز قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ رپورٹ کے تناظرمیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ بعد ازاں خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سےمتعلق قرادادمنظور کرلی گئی۔

بعد ازاں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی سے متعلق قرار داد پیش کی، جس میں کہا گیا ہے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلےنےواضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سےبڑی جماعت ہے اور پی ٹی آئی کو بہ لحاظ حجم مخصوص نشستیں دی جائیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود وفاقی کابینہ پی ٹی آئی پر پابندی کابیانیہ بنارہی ہے۔ پی ٹی آئی پرپابندی لگائی جاتی ہے،تو یہ آئین کے آرٹیکل 17کی خلاف ورزی ہوگی۔ تحریک انصاف آئین کے ساتھ کھڑی ہے،پابندی لگنےکی صورت میں عدالتی اورعوامی سطح پرفیصلےکےخلاف جائے گی۔

بعد ازاں صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف پرپابندی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔

دنیا

سب مل کر ترقی اورآزادی کے نئے دور کاآغاز کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  امید کے پیغام کے ساتھ سب کے سامنے یہاں کھڑا ہوں۔ہم مل کر امریکہ کو ایک عظیم ملک بنائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سب مل کر ترقی اورآزادی کے نئے دور کاآغاز کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  امریکی معاشرے سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا۔

قاتلانہ حملے  میں بال بال بچ جانے کے بعد ری پبلکن کنونشن  سے پہلے خطاب میں ڈونلڈ  ٹرمپ  نے کہا کہ   ہم سب مل کر ترقی اورآزادی کے نئے دور کاآغاز کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  امید کے پیغام کے ساتھ سب کے سامنے یہاں کھڑا ہوں۔ہم مل کر امریکہ کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  تمام امریکیوں کے لیے انتخاب لڑ رہا ہوں۔ میری جیت نصف امریکہ  کے لیے نہیں ہوگی،سپورٹ کرنے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ  قاتلانہ حملے میں میری جان بال بال بچ گئی۔جب مجھے گولی لگی تو حیران تھا کہ وہاں کیا ہوا۔ ڈونلڈ  ٹرمپ نے مزید کہا کہ  میں نے کان پرہاتھ رکھااورنیچےہوگیا۔میں نےدیکھامیراہاتھ خون میں لت پت ہوگیا ہے،اس وقت مجھےاحساس ہواخدامیرےساتھ ہے۔آخری لمحے میں نے سر نہ ہلایا ہوتا تو قاتل کی گولی نشانے پر لگتی۔ سیکریٹ سروس نے خود کو خطرے میں ڈال کر مجھے بچایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی کےتباہ کن بحران کوفوری طورپرختم کروں گا،شرح سودکونیچےاورتوانائی کی قیمتوں میں کمی لاؤں گا۔ دیوارمکمل کرکےامریکی سرحدکوبنداورغیرقانونی امیگریشن ختم کروں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی

اس سے قبل جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر)مقبول باقر بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل نے بھی  ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹاٹرڈ مقبول باقر کے بعد اب جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے مبینہ طور پر منفی سوشل میڈیا مہم کے پیش نظر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد سردار طارق اور مظہر عالم نے رضامند کا اظہار کیا تھا۔ اب اس معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ جسٹس (ر) مظہرعالم نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں چار ججوں کی ایڈ ہاک بنیادوں پر تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔ ایڈ ہاک ججوں کی تعیناتی کا فیصلہ زیرِ التوا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔ججز کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کو نامزد کیا تھا۔

علاوہ ازیں جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کی تھی لیکن جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کو جواب نہیں دیا۔

خیال رہے کہ کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے ایسے ججوں کو ایڈ ہاک بنیاد پر تعینات کیا جاسکتا ہے جنہیں ریٹائر ہوئے تین سال کا عرصہ نہیں ہوا ہے۔اس سلسلے میں کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کے ناموں کی منظوری دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

مائیکروسوفٹ کے سسٹم میں خرابیاں،دنیا بھر میں آئی ٹی کے شعبے متاثر

آئی ٹی کے شعبوں بند ہو جانے سے بہت کچھ تھم گیا ہے، آن لائن سروسز میں غیر معمولی رکاوٹ آرہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مائیکروسوفٹ کے سسٹم میں خرابیاں،دنیا بھر میں آئی ٹی کے شعبے متاثر

دنیا بھر میں مائیکرو سوفٹ کے سسٹم میں بہت بڑے پیمانے پر خرابیاں پیدا ہوئی ہیں۔ بڑے بینک، میڈیاآؤٹ لیٹ اور ایئر لائنز میں آئی ٹی کے شعبے بندش کا شکار ہیں۔

آئی ٹی کے شعبوں بند ہو جانے سے بہت کچھ تھم گیا ہے۔ آن لائن سروسز میں غیر معمولی رکاوٹ آرہی ہے۔

لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے پلیٹ فارم کو بھی بندش کا سامنا ہے۔ آئی ٹی کے شعبے کی بندش کے باعث برطانیہ میں ٹرین سروس بھی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ٹرین کمپنیوں نے مسافروں کو خبردار کی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تمام پروازیں گراؤنڈ کردی گئی ہیں۔ جرمنی کے برلن ایئر پورٹ نے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ہسپانوی ایئر پورٹس سے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ امریکی ایئر لائنز بھی تمام پروازیں روک دی ہیں۔

مائیکروسافٹ نےبیان میں کہا کہ صورت حال سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll