جی این این سوشل

دنیا

سب مل کر ترقی اورآزادی کے نئے دور کاآغاز کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  امید کے پیغام کے ساتھ سب کے سامنے یہاں کھڑا ہوں۔ہم مل کر امریکہ کو ایک عظیم ملک بنائیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سب مل کر ترقی اورآزادی کے نئے دور کاآغاز کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  امریکی معاشرے سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا۔

قاتلانہ حملے  میں بال بال بچ جانے کے بعد ری پبلکن کنونشن  سے پہلے خطاب میں ڈونلڈ  ٹرمپ  نے کہا کہ   ہم سب مل کر ترقی اورآزادی کے نئے دور کاآغاز کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  امید کے پیغام کے ساتھ سب کے سامنے یہاں کھڑا ہوں۔ہم مل کر امریکہ کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  تمام امریکیوں کے لیے انتخاب لڑ رہا ہوں۔ میری جیت نصف امریکہ  کے لیے نہیں ہوگی،سپورٹ کرنے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ  قاتلانہ حملے میں میری جان بال بال بچ گئی۔جب مجھے گولی لگی تو حیران تھا کہ وہاں کیا ہوا۔ ڈونلڈ  ٹرمپ نے مزید کہا کہ  میں نے کان پرہاتھ رکھااورنیچےہوگیا۔میں نےدیکھامیراہاتھ خون میں لت پت ہوگیا ہے،اس وقت مجھےاحساس ہواخدامیرےساتھ ہے۔آخری لمحے میں نے سر نہ ہلایا ہوتا تو قاتل کی گولی نشانے پر لگتی۔ سیکریٹ سروس نے خود کو خطرے میں ڈال کر مجھے بچایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی کےتباہ کن بحران کوفوری طورپرختم کروں گا،شرح سودکونیچےاورتوانائی کی قیمتوں میں کمی لاؤں گا۔ دیوارمکمل کرکےامریکی سرحدکوبنداورغیرقانونی امیگریشن ختم کروں گا۔

کھیل

ویمن ایشیا کپ : پاک ویمنز کا بھارتی ٹیم  کو جیت کیلئے 109 رنزکا ہدف

 گرین شرٹس کی پوری ٹیم آخری اوور میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمن ایشیا کپ : پاک  ویمنز کا بھارتی ٹیم  کو جیت کیلئے 109 رنزکا ہدف

ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم  کو جیت کیلئے 109 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔

دمبولا میں جاری اس ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم  نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 گرین شرٹس کی پوری ٹیم آخری اوور میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ بھار کی دیپتی شرما نے تین، رینوکا، پوجا اور شریانکا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مالدیپ کے وزیر خارجہ چین کا 5 روزہ کریں گے

مالدیپ کے وزیر خارجہ موسیٰ ضمیر کل20 جولائی سے چین کا 5 روزہ دورہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مالدیپ کے وزیر خارجہ چین کا 5 روزہ کریں گے

مالدیپ کے وزیر خارجہ موسیٰ ضمیر کل20 جولائی سے چین کا 5 روزہ دورہ کریں گے۔

شنہوا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان لن جیان نے جمعے کو اعلان کیا کہ مالدیپ کے وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کی دعوت پر 20 سے 24 جولائی تک چین کا دورہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب

تحریک لبیک نے فیض آباد سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب

وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد تحریک لبیک نے فیض آباد سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹی ایل پی سے مذاکرات میں مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، اسلام آباد انتظامیہ اور تحریک لبیک کی سینئر قیادت شریک تھی۔

مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ تحریک لبیک فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج پر موجود ہے، حافظ سعد رضوی کے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی امداد اور اسرائیل کی مذمت کے حوالے سے مطالبات تھے، حکومت فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کے لئے اپنی کاوشیں بلا تعطل جاری رکھے گی۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تحریک لبیک بھی ان کوششوں میں اپنی معاونت فراہم کرے گی، حکومت 31 جولائی سے پہلے فلسطین کے لئے امداد کی کھیپ روانہ کرے گی، ایک ہزار ٹن سے زائد خوراک اور دیگر امدادی سامان غزہ بھجوایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر حملے کے بعد اسرائیل دہشت گرد ملک کے طور پر سامنے آیا ہے، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، نیتن یاہو دہشت گرد ہے، ہمارا اقوام عالم سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مسلم امہ سمیت پوری دنیا کو فلسطین میں مظالم بند کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اسرائیل سے متعلقہ مصنوعات اور پروڈکٹس اور اسرائیلی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ٹی ایل پی کے دوستوں کے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll