جی این این سوشل

تجارت

خیبرپختونخوا اسمبلی میں 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے کی قراردار منظور

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 2 سے 3 روپے فی یونٹ کی لاگت سے بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ وفاق کی جانب سے صوبے کو یہی بجلی 70 سے 100 روپے فی یونٹ میں دی جارہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبرپختونخوا اسمبلی میں 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے کی قراردار منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فضل الہیٰ نے ایوان میں قرار داد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 2 سے 3 روپے فی یونٹ کی لاگت سے بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ وفاق کی جانب سے صوبے کو یہی بجلی 70 سے 100 روپے فی یونٹ میں دی جارہی ہے۔
متن میں وفاق سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صوبے کو 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرے۔ ایوان نے فضل الہی کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

اس کے علاوہ محکمہ زکوۃ کے تنخواہوں سے محروم سینکڑوں ملازمین کے واجبات کی ادائیگی اور انہیں مستقل کرنے،خیبرپختونخوا اسمبلی میں سول سیکرٹریٹ میں طلبہ کےلیے سہولت ڈیسک قائم کرنے اور افغان پرائمری اسکولوں کے2سوسے زائد اساتذہ کومستقل کرنے کی قراردادیں بھی ایوان نے مںظور کی۔

 

پاکستان

جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی

اس سے قبل جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر)مقبول باقر بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل نے بھی  ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹاٹرڈ مقبول باقر کے بعد اب جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے مبینہ طور پر منفی سوشل میڈیا مہم کے پیش نظر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد سردار طارق اور مظہر عالم نے رضامند کا اظہار کیا تھا۔ اب اس معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ جسٹس (ر) مظہرعالم نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں چار ججوں کی ایڈ ہاک بنیادوں پر تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔ ایڈ ہاک ججوں کی تعیناتی کا فیصلہ زیرِ التوا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔ججز کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کو نامزد کیا تھا۔

علاوہ ازیں جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کی تھی لیکن جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کو جواب نہیں دیا۔

خیال رہے کہ کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے ایسے ججوں کو ایڈ ہاک بنیاد پر تعینات کیا جاسکتا ہے جنہیں ریٹائر ہوئے تین سال کا عرصہ نہیں ہوا ہے۔اس سلسلے میں کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کے ناموں کی منظوری دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مالدیپ کے وزیر خارجہ چین کا 5 روزہ کریں گے

مالدیپ کے وزیر خارجہ موسیٰ ضمیر کل20 جولائی سے چین کا 5 روزہ دورہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مالدیپ کے وزیر خارجہ چین کا 5 روزہ کریں گے

مالدیپ کے وزیر خارجہ موسیٰ ضمیر کل20 جولائی سے چین کا 5 روزہ دورہ کریں گے۔

شنہوا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان لن جیان نے جمعے کو اعلان کیا کہ مالدیپ کے وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کی دعوت پر 20 سے 24 جولائی تک چین کا دورہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی منظوری

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے ایک سال کے لیے دو ناموں کی منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم بطور  ایڈہاک جج  تعیناتی  کی منظوری

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن نے ایک سال کے لیے دو ناموں کی منظوری دی۔

ذرائع نے بتایاکہ جسٹس منیب اختر کی جانب سے دونوں ایڈہاک ججوں کے ناموں کی مخالفت کی گئی تاہم جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل انکار کر چکے۔ جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کے نام پر جسٹس منیب اختر کے علاوہ کمیشن کے تمام ارکان نے اتفاق رائے کیا۔

جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کا نام 3-6 کی اکثریت سے منظور ہوا جبکہ مظہر عالم میاں خیل کی جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے مخالفت کی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے طور پر 4 سابق ججز کے نام تجویز کیے گئے تھے جن میں 4 سابق ججز میں جسٹس میشر عالم، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر شامل تھے۔

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹاٹرڈ مقبول باقر اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll