جی این این سوشل

پاکستان

ابوظہبی پورٹس پاکستان اگلے چند سالوں میں کراچی بندر گاہ پربڑی سرمایہ کاری کرے گا

ٹرمینل منصوبے میں ایسس کنٹرول کی تعمیر ، خود کار دروازے ، دوسومیٹرز تک برتھ کی توسیع ، کرین ریل ٹریک اور دیگر ڈھانچہ جاتی کام شامل ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ابوظہبی پورٹس پاکستان اگلے چند سالوں  میں کراچی بندر گاہ پربڑی  سرمایہ کاری کرے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ابوظہبی پورٹس پاکستان اگلے دس سال میں کراچی بندر گاہ پرپچیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اسلام آباد میں ابوظہبی پورٹس پاکستان کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم عزیز خان کی قیادت میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بندر گاہ پرپچیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔

انھیں بتایاگیا کہ تمام ضروری سہولیات سے لیس جدید کثیر المقاصد ٹرمینل آئندہ دو سال میں مکمل کرلیاجائے گا اس منصوبے پر تیرہ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ٹرمینل منصوبے میں ایسس کنٹرول کی تعمیر ، خود کار دروازے ، دوسومیٹرز تک برتھ کی توسیع ، کرین ریل ٹریک اور دیگر ڈھانچہ جاتی کام شامل ہے ۔

ٹرمینل پر نئے ڈھانچے کی تعمیر سے ایک لاکھ بیس ہزار ٹن تک کے مال برادر بحری جہاز لنگر انداز ہوسکیںگے۔

وزیراعظم نے کہا ابوظہبی پورٹس کے ساتھ معاہدے کا مقصد شفافیت ، فعالیت اور بندرگاہ کی کارکردگی کوبڑھانا ہے ۔

انہوں ںے کہاکہ بندرگاہ پراشیاء اورکنٹینرز کی نقل وحمل کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید مشینری سے بہتر بنایاجائے گا ۔

شہبازشریف نے کہاکہ بندرگاہوں پر کنٹینر کے نظام کو بہتر بنا کر کلیئرنس کیلئے درکاروقت کو کم کیاجاسکتا ہے ۔

وزیراعظم نے منصوبے کو فعال کرنے اور ٹرمینل سے اشیاء کواٹھانے کیلئے ریلوے حکام کو مال برادر بوگیوں اور ضروری سازوسامان کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے۔

دنیا

مالدیپ کے وزیر خارجہ چین کا 5 روزہ کریں گے

مالدیپ کے وزیر خارجہ موسیٰ ضمیر کل20 جولائی سے چین کا 5 روزہ دورہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مالدیپ کے وزیر خارجہ چین کا 5 روزہ کریں گے

مالدیپ کے وزیر خارجہ موسیٰ ضمیر کل20 جولائی سے چین کا 5 روزہ دورہ کریں گے۔

شنہوا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان لن جیان نے جمعے کو اعلان کیا کہ مالدیپ کے وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کی دعوت پر 20 سے 24 جولائی تک چین کا دورہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی منظوری

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے ایک سال کے لیے دو ناموں کی منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم بطور  ایڈہاک جج  تعیناتی  کی منظوری

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن نے ایک سال کے لیے دو ناموں کی منظوری دی۔

ذرائع نے بتایاکہ جسٹس منیب اختر کی جانب سے دونوں ایڈہاک ججوں کے ناموں کی مخالفت کی گئی تاہم جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل انکار کر چکے۔ جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کے نام پر جسٹس منیب اختر کے علاوہ کمیشن کے تمام ارکان نے اتفاق رائے کیا۔

جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کا نام 3-6 کی اکثریت سے منظور ہوا جبکہ مظہر عالم میاں خیل کی جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے مخالفت کی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے طور پر 4 سابق ججز کے نام تجویز کیے گئے تھے جن میں 4 سابق ججز میں جسٹس میشر عالم، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر شامل تھے۔

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹاٹرڈ مقبول باقر اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب

تحریک لبیک نے فیض آباد سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب

وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد تحریک لبیک نے فیض آباد سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹی ایل پی سے مذاکرات میں مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، اسلام آباد انتظامیہ اور تحریک لبیک کی سینئر قیادت شریک تھی۔

مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ تحریک لبیک فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج پر موجود ہے، حافظ سعد رضوی کے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی امداد اور اسرائیل کی مذمت کے حوالے سے مطالبات تھے، حکومت فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کے لئے اپنی کاوشیں بلا تعطل جاری رکھے گی۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تحریک لبیک بھی ان کوششوں میں اپنی معاونت فراہم کرے گی، حکومت 31 جولائی سے پہلے فلسطین کے لئے امداد کی کھیپ روانہ کرے گی، ایک ہزار ٹن سے زائد خوراک اور دیگر امدادی سامان غزہ بھجوایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر حملے کے بعد اسرائیل دہشت گرد ملک کے طور پر سامنے آیا ہے، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، نیتن یاہو دہشت گرد ہے، ہمارا اقوام عالم سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مسلم امہ سمیت پوری دنیا کو فلسطین میں مظالم بند کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اسرائیل سے متعلقہ مصنوعات اور پروڈکٹس اور اسرائیلی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ٹی ایل پی کے دوستوں کے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll