جی این این سوشل

دنیا

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن کا انتقال

شیلا جیکسن کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں،بیماری کے باوجود پاکستان کی مدد کے لیے کام جاری رکھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن کا انتقال
امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن کا انتقال

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن 74 سال کی عمر میں کینسر کے عارضے سے انتقال کر گئیں۔

رپورٹ کے مطابق شیلا جیکسن کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے اپنی بیماری کے باوجود پاکستان کی مدد کے لیے کام جاری رکھا۔

شیلا جیکسن پاکستان میں زلزلے اور سیلاب کے دوران مدد میں پیش پیش رہیں۔ انہوں نے امریکی کانگریس میں پاکستان کی سرگرم حامی کے طور پر بھی کام کیا۔

شیلا جیکسن کو 2022 میں پاکستان کے سرکاری اعزاز ہلال پاکستان سے بھی نوازا گیا تھا۔

شیلا جیکسن کی وفات پر دیگر رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کا دھاوا، پرچم جلانے کی کوشش

افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں ایک احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں  کا دھاوا، پرچم جلانے کی کوشش

فرینکفرٹ: جرمن شہر فرینکفرٹ میں واقع پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں نے حملہ کر کے پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا۔ اس افسوسناک واقعے پر پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں ایک احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی بھی کوشش کی۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی حفاظت کی ذمہ داری میزبان ملک کی حکومت کی ہوتی ہے، اور اس معاملے پر بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی حفاظت کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

فرینکفرٹ میں جرمن حکام نے پاکستانی سفارتی حکام کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جرمن حکام نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ مقابلہ میدان میں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں، مولانا فضل الرحمن

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے پارٹی وابستگی سے بالا عوامی امن جلسوں کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی کے خلاف ملک گیر یوم سیاہ منایا جائیگا، 10 اگست کو مردان میں کسان کنونشن منعقد ہوگا، 11 اگست کو پشاور میں تاجر کنونشن جبکہ 18 اگست کو لکی مروت میں امن کنونشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام عوامی اجتماعات میں خود شریک ہونگا، یہ اجتماعات پارٹی وابستگی سے بالا عوامی ترجمان ہونگے، پاکستان کے عوام 2001ء سے 2024ء تک امن کو ترستے ہیں، بنیادی ضرورت امن ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ مقابلہ میدان میں ہے، جو سیاسی سہولت یا مراعات بطور سیاستدان مجھے حاصل ہوں وہ سب کو یکساں ہونی چاہئیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بولیویا : ٹرک اور بس کے تصادم میں 16 افراد ہلاک

مسافر بس چلی کے لیے روانہ ہو رہی تھی جب اسے ایک ٹرک نے ٹکر مار دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بولیویا : ٹرک اور بس کے تصادم میں 16 افراد ہلاک

لا پاز: بولیویا میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے تصادم میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ شمالی بولیویا کے شہر پاتا کامایا کے قریب پیش آیا۔ مسافر بس چلی کے لیے روانہ ہو رہی تھی جب اسے ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق، ٹرک نے ایک اور گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ مخالف سمت میں چلا گیا اور سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گیا۔

زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

بولیویا میں ٹریفک حادثات عام ہیں، اور ہر سال سڑکوں پر ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ 2023 میں، بولیویا میں ٹریفک حادثات میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک اور 10,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

حکومت نے ٹریفک حادثات کی تعداد کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، بشمول سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانا اور ڈرائیوروں کے لیے تعلیم اور تربیت کے پروگراموں کا اجرا کرنا۔ تاہم، ٹریفک حادثات اب بھی ایک اہم مسئلہ ہے، اور حکومتی اقدامات کے باوجود ہر سال بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll