مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی مسافروں نے چھلانگیں لگا دیں


سکھر: جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی ایک بوگی کا پہیہ آج صبح سکھر کے قریب ٹریک سے اتر گیا، جس کے نتیجے میں بوگی میں سوار ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین سکھر کے قریب واقع ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو رہی تھی کہ اچانک بوگی نمبر 7 کا ایک پہیہ ٹریک سے اتر گیا۔ جس کے نتیجے میں بوگی میں سوار مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی مسافروں نے چھلانگیں لگا دیں۔
چھلانگ لگانے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق بوگی میں تکنیکی خرابی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کر کے مرمت کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ باقی ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔

پی پی 52 ضمنی انتخاب ، پولنگ کا عمل مکمل ، ووٹوں کی گنتی جاری،لیگی امیدوار کو برتری
- 3 گھنٹے قبل

کم عمر میں شادی کاقانون مسترد، مولانا فضل الرحمان کاحکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

کوئٹہ :مغربی بائی پاس کے قریب گاڑی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
- 5 گھنٹے قبل
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ کی مستحقین کو 30جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروانے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

تیسرا ٹی 20:پاکستان نے بنگلہ دیش کو با آسانی7 وکٹوں سے شکست دےکر 3-0 سے جیت لی
- ایک گھنٹہ قبل

بنگلا دیش : سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی
- 8 گھنٹے قبل
ڈیرہ غازی خان : پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی، 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پاک ترک انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی، داعش کا اہم کمانڈر گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر
- 4 گھنٹے قبل

تیسرا ٹی 20: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل