جی این این سوشل

تجارت

پنجاب کے علاقے پوٹھوہار میں گیس اور تیل کی پیداوار شروع

اضافی پیداوار ملک کی توانائی کی طلب کو پورا کرنے میں مدد دے گی اور زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب کے علاقے پوٹھوہار میں گیس اور تیل کی پیداوار شروع
پنجاب کے علاقے پوٹھوہار میں گیس اور تیل کی پیداوار شروع

پی پی ایل نے پوٹھوہار میں نئے کنویں سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار شروع کر دی ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پنجاب کے علاقے پوٹھوہارمیں واقع ایک نئے کنویں آدھی ساؤتھ 8 سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ یہ کنواں 3460 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا ہے اور اس سے 550 بیرل یومیہ (بی پی ڈی) تیل اور 0.8 ملین معیاری کیوبک فٹ یومیہ (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس پیدا ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اضافی پیداوار ملک کی توانائی کی طلب کو پورا کرنے میں مدد دے گی اور زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔ پی پی ایل کے جوائنٹ وینچر پارٹنرز میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ (پی او ایل) شامل ہیں۔

ادھی مائننگ لیز میں یہ تیسرا کنواں ہے جس سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار شروع ہوئی ہے۔ پچھلے سال پی پی ایل نے آدھی ساؤتھ 6 کنویں سے پیداوار شروع کی تھی، اور رواں ماہ کے اوائل میں سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع لطیف بلاک میں دریافت ہونے والے کنویں ٹور ون سے گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

پی پی ایل ملک کی ایک سرکاری تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنی ہے جو ملک بھر میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کا کام کرتی ہے۔ کمپنی کا مقصد ملک کی توانائی کی سلامتی کو یقینی بنانا اور معیشت میں حصہ ڈالنا ہے۔

دنیا

بنگلہ دیش میں مظاہرے مزید شدت اختیار کر گئے، ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی

سڑکوں پر فوج کا گشت جاری ہے، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش میں مظاہرے مزید شدت اختیار کر گئے، ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 133 ہو گئی ہے۔

پُرتشدد مظاہروں کے بعد ملک بھر میں کل صبح تک کرفیو نافذ کر دیا گیا، سڑکوں پر فوج کا گشت جاری ہے، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سنگین صورتحال کے باعث ملک بھر میں آج اتوار اور کل پیر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، انٹرنیٹ، ٹیکسٹ میسج اور اوورسیز کال سروسز جمعرات سے معطل ہیں۔

علاوہ ازیں بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بیرون ملک دورے منسوخ کر دیئے، جبکہ سپریم کورٹ میں کوٹہ سسٹم بحالی کے خلاف سماعت کل ہو گی۔دوسری جانب امریکہ نے اپنے شہریوں کو بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، اس کے علاوہ ایک ہزار بھارتی طلباء بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت واپس چلے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمنز ایشیا کپ 2024 : پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل نیپال کے خلاف کھیلے گی

پاکستان اور نیپال کی خواتین ٹیمیں دمبولا میں مدمقابل ہوں گی ، پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ایشیا کپ 2024 :  پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل نیپال کے خلاف کھیلے گی

ویمنز ایشیا کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل(اتوار کو) نیپال کے خلاف کھیلے گی ، اسی روز دوسرا میچ بھارت اور متحدہ عرب امارات کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،

تفصیلات کے مطابق ویمنز ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے سری لنکا میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ میں (کل)مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پاکستان اور نیپال کی خواتین ٹیمیں دمبولا میں مدمقابل ہوں گی ، پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، دوسرا میچ بھارت اور یو اے ای کے درمیان دمبولا میں کھیلا جائے گا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے 750 روپے فی یونٹ بجلی خرید رہی ہے، سابق وزیر تجارت

حکومت کول پاور پلانٹس سے اوسطاً 200 روپے فی یونٹ بجلی خرید رہا ہے جبکہ سولر اور ونڈ پاور پلانٹس سے فی یونٹ 50 سے زائد میں خریدا جارہا ہے، گوہر اعجاز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے  750 روپے فی یونٹ بجلی خرید رہی ہے، سابق وزیر تجارت

سابق وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ حکومت آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے ایک پاور پلانٹ سے 750 روپے فی یونٹ بجلی خرید رہی ہے۔

گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ میں نے ڈیٹا شیئر کرکے چالیس خاندانوں کے خلاف آواز اٹھائی کہ ان سے ملک کو بچایا جائے، حکومت کول پاور پلانٹس سے اوسطاً 200 روپے فی یونٹ بجلی خرید رہا ہے، سولر اور ونڈ پاور پلانٹس سے فی یونٹ 50 سے زائد میں خریدا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام پاور پلانٹس 20 فیصد سے کم کپیسٹی پر چل رہے ہیں، ان آئی پی پیز کو 1.95 ٹریلین روپے کی ادائیگیاں ہوچکی ہے اور بقایا 160 ارب روپے کی تصدیق ہورہی ہے، حکومت ایک ایسے پاور پلانٹ کو 150 ارب روپے ادا کررہی ہے جس کا لوڈ فیکٹر 15 فیصد سے کم ہے۔

سابق وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ایسے پاور پلانٹ کو 140 ارب روپے ادا کررہی ہے جس کا لوڈ فیکٹر 15 فیصد ہے، ایک ایسے پاور پلانٹ کو 120 ارب روپے ادا کررہی ہے جو 17 فیصد لوڈ فیکٹر پر چل رہا ہے، حکومت 22 فیصد لوڈ پر چلنے والے پلانٹ کو 100 ارب روپے ادا کررہی ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت تین پاور پلانٹس کو 370 ارب روپے ادا کررہی ہے جو 15 فیصد لوڈ فیکٹر پر چل رہے ہیں، حل صرف ایک ہی ہے" نو کپیسٹی پیمنٹس"، آئی پی پیز کو صرف بجلی کے پیداوار کی رقم ادا کی جائے، آئی پی پیز کے ساتھ بھی دیگر کاروبار کی طرح سلوک کیا جائے۔

گوہر اعجازکا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز میں 52 فیصد حکومت کے اور 28 فیصد پاکستانی پرائیویٹ سیکٹر کے ہیں ، ہم 60 روپے فی یونٹ ان کرپٹ معاہدوں کی وجہ سے ادا کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll