جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمتوں میں عالمی و مقامی سطح پر دوسرے روز بھی کمی

24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کم ہو کر 250,000 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں عالمی و مقامی سطح پر دوسرے روز بھی کمی
سونے کی قیمتوں میں عالمی و مقامی سطح پر دوسرے روز بھی کمی

لاہور: عالمی اور مقامی سونے کی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی مزید کمی دیکھی گئی۔

مقامی مارکیٹوںکےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کم ہو کر 250,000 روپے ہو گئیجبکہ  10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہو کر 214,335 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کم ہو کر 2400 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے بڑھ کر 2920 روپے ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق حالیہ مہینوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں بہتی دیکھی گئی ہے، جس سے سونے کی قیمتوں پر دبائو پڑا ہے۔

علاقائی

مریم نواز کا ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم

اقتصادی ترقی اور بے روزگاری کو کم کرنے میں ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز میں جدت وقت کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کا ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اتوار کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) کے میپنگ پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے سفارشات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے جدید رجحانات اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ٹیوٹا کے نصاب میں اصلاحات کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی اور بے روزگاری کو کم کرنے میں ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز میں جدت وقت کی ضرورت ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ہم انٹرن شپ، اپرنٹس شپس اور ملازمت کے حصول میں معاونت کے لیے معروف صنعتوں کے ساتھ شراکت داری قائم کریں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) میپنگ پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیوٹا اداروں میں کورین، جاپانی، جرمن، چینی اور عربی لینگویج کورسز بھی متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔

مریم نواز نے ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے کی ہدایت کی۔ ٹیوٹا اداروں میں کورین، جاپانی، جرمن، چینی اور عربی زبان کے کورسز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سکلڈ جاب کیلئے پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا۔

دوران اجلاس لارج سکیل کنسٹرکشن ڈویلپرز کے تعاون سے ہیوی مشینری ڈرائیونگ/آپریٹر کورس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورک شاپس بنانے جبکہ گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، اٹک، ٹیکسلا، لیہ اور میانوالی میں ویلڈنگ اور کنسٹرکشن کورس کی جدید ترین لیب قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں ٹیوٹا میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کے لئے ایک ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوا، پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے ٹریننگ مٹیریل کی خریداری کے بجٹ کو بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور آئی، ٹریننگ مٹیریل کا ماہانہ بجٹ 2 ہزار روپے فی طالب علم کرنے کی تجویز دی گئی۔

دوران اجلاس اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

ٹیوٹا کے نئے کورسز میں بلڈنگ، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، ٹورازم، ہاسپٹلٹی،انفارمیشن کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی، آٹوموبائل اسمبلنگ اورریپیئرنگ شامل فوڈ پروسیسنگ، بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی، لائٹ انجینئرنگ، ری نیو ایبل انرجی، سرجیکل انسٹرومنٹ کی پروفیشنل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

واقعہ رات گئے پیش آیا جب نامعلوم دہشت گردوں نے اورمڑ پولیس چوکی پر اسنائپر گن سے فائرنگ کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

پشاور: پشاور کے نواحی علاقے اورمڑ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب نامعلوم دہشت گردوں نے اورمڑ پولیس چوکی پر اسنائپر گن سے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ مقابلہ میدان میں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں، مولانا فضل الرحمن

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے پارٹی وابستگی سے بالا عوامی امن جلسوں کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی کے خلاف ملک گیر یوم سیاہ منایا جائیگا، 10 اگست کو مردان میں کسان کنونشن منعقد ہوگا، 11 اگست کو پشاور میں تاجر کنونشن جبکہ 18 اگست کو لکی مروت میں امن کنونشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام عوامی اجتماعات میں خود شریک ہونگا، یہ اجتماعات پارٹی وابستگی سے بالا عوامی ترجمان ہونگے، پاکستان کے عوام 2001ء سے 2024ء تک امن کو ترستے ہیں، بنیادی ضرورت امن ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ مقابلہ میدان میں ہے، جو سیاسی سہولت یا مراعات بطور سیاستدان مجھے حاصل ہوں وہ سب کو یکساں ہونی چاہئیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll