اسرائیلی پارلیمنٹ میں اقوام متحدہ کی مرکزی امدادی تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے کا بل منظور
ایجنسی کو بند کرنے کی ایک وسیع مہم کے ذریعے یہ ایک اور کوشش کی گئی ہے، ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے، ترجمان انروا


اسرائیلی پارلیمنٹ نے پیر کو ایک بل کو ابتدائی منظوری دے دی جس میں فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کی مرکزی امدادی تنظیم (انروا) کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے خلاف ووٹنگ اس ایجنسی کے خلاف اسرائیلی دباؤ کا تازہ ترین قدم ہے، جس پر اسرائیلی رہنماؤں نے غزہ میں اسلامی تحریک حماس کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام لگایا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل امور خارجہ اور ڈیفنس کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔
فلسطین، لبنان، اردن اور شام کے علاقوں میں فلسطینیوں کی تعلیم اور صحت سے متعلق کام کرنے والےادارے انروا اور اسرائیلی حکومت کے درمیان تعلقات ہمیشہ تناؤ کا شکار رہے ہیں تاہم 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے بعد تعلقات کی تلخی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے انروا کے ترجمان جولیٹ ٹوما کا کہنا تھا کہ ایجنسی کو بند کرنے کی ایک وسیع مہم کے ذریعے یہ ایک اور کوشش کی گئی ہے، ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔
حماس اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بھی انروا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپیل کی گئی ہے کہ عالمی برادری انروا کو بند کرنے کی سازش کے خلاف مزاحمت کرے۔
انروا غزہ، مغربی کنارے، اردن، لبنان اور شام میں لاکھوں فلسطینیوں کو تعلیم، صحت اور امداد فراہم کرتا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ اس کے طویل عرصے سے کشیدہ تعلقات رہے ہیں لیکن غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے تعلقات تیزی سے خراب ہوئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 4 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 24 منٹ قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 3 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کیلئے شرائط سے اتفاق کرلیا، ٹرمپ کا دعویٰ
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- 6 گھنٹے قبل

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 6 گھنٹے قبل

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 4 گھنٹے قبل