Advertisement
پاکستان

پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر

پیپلز پارٹی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تحریک انصاف کو مانگے بغیر ہی نشستیں دی گئیں ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Jul 23rd 2024, 4:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر پیپلز پارٹی نے بھی سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔

سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی۔

پیپلز پارٹی نے 12 جولائی کے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی، جس میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تحریک انصاف کو مانگے بغیر ہی نشستیں دی گئیں ہیں۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement