جی این این سوشل

دنیا

حماس سمیت مختلف فلسطینی دھڑوں کا اختلافات ختم کرنے پر اتفاق

فلسطینی جماعتوں نے مذاکرت کے اختتام پر اختلافات ختم کرکے فلسطین کی بہبود و آزادی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعلان کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حماس سمیت مختلف فلسطینی دھڑوں کا اختلافات ختم کرنے پر اتفاق
حماس سمیت مختلف فلسطینی دھڑوں کا اختلافات ختم کرنے پر اتفاق

چین میں ہونے والے مذاکرات میں الفتح اور حماس سمیت مختلف فلسطینی دھڑوں نے اختلافات ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے تعاون سے ہونے والے مذاکرات میں فلسطینی اتھارٹی کی حکمران جماعت الفتح اورحماس سمیت مختلف فلسطینی جماعتوں نے حصہ لیا اور مذاکرت کے اختتام پر اختلافات ختم کرکے فلسطین کی بہبود و آزادی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعلان کیا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ میں الفتح اور حماس سمیت 14 مختلف سیاسی و مزاحمتی دھڑوں کے رہنماؤں میں مذاکرات 21 سے 23 جولائی تک جاری رہے جس کے بعد فلسطینی کاز کیلئے مل کر کام کرنے کی قرارداد پر سب نے دستخط کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی دھڑوں نے چینی وزیرخارجہ اور چینی میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

غزہ پر حکومت کرنے والی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور فلسطین کے مغربی کنارے پر حکومت کرنے والی الفتح سال 2006 کے انتخابات سے ہی ایک دوسرے کی سخت مخالف رہی ہیں۔ 

پاکستان

الیکشن کمیشن کا 41 آزاد اراکین قومی اسمبلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع

‏الیکشن کمیشن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے پر وضاحت کی درخواست جمع کرادی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا 41 آزاد اراکین قومی اسمبلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 41  آزاد  ارکان قومی اسمبلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔‏الیکشن کمیشن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے پر وضاحت کی درخواست جمع کرادی ہے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ ‏41  آزاد ارکان  نے پارٹی وابستگی کی دستاویزات جمع کرادی ہیں، ‏دستاویزات جمع کرانے والے ارکان نے لکھا کہ وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرےگی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا ہےکہ  ‏الیکشن کمیشن  ریکارڈ  میں تحریک انصاف کا کوئی پارٹی اسٹرکچر نہیں ہے، تحریک انصاف  کے بنیادی ڈھانچے کی عدم موجودگی میں آزادارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کرےگا؟

لیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ  ‏بیرسٹرگوہر علی الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین نہیں ہیں، سپریم کورٹ اس معاملے پر  رہنمائی کرے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر  عمل درآمد شروع کردیا ہے اور کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے 39 ایم این ایز کا نوٹیفکیشن ویب سائیٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے کے تحت پی ٹی آئی کے 39 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی نہ کی توپیچھے رہ جائیں گے، جسٹس عامر فاروق

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہمیں قانون کے مطابق عام آدمی کی دادرسی کرنی ہے، ہماراپیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، ہم نے بھی قانون کے مطابق انصاف دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی نہ کی توپیچھے رہ جائیں گے، جسٹس عامر فاروق

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہماراپیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، ہم نے بھی قانون کے مطابق انصاف دینا ہے۔

اسلام آباد بارکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہمیں قانون کے مطابق عام آدمی کی دادرسی کرنی ہے، ہماراپیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، ہم نے بھی قانون کے مطابق انصاف دینا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی نہ کی توپیچھے رہ جائیں گے، تمام ممبرزسے درخواست ہے خودکوٹیکنالوجی سے منسلک کریں، ہمیں بھی جدید دورکی چیزوں سے خود کوہم آہنگ کرنا ہے، نوجوان خود کوجدیدٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالیں۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کےتحت کیس کی تمام تفصیلات آن لائن ہیں، نوجوان وکلا کے لیے ٹریننگ پروگرام احسن اقدام ہے، انصاف کی فراہمی کے لیے بنچ اوربارکا تعاون ضروری ہے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ ریسرچ کے طریقہ کارتبدیل ہوگئے ہیں، اب نوٹسزای میل، ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں، نوٹسزکی تعمیل کے لیے رائیڈرجاتاتھا، اب ای نوٹسزبھیجے جاتے ہیں، عام آدمی پہلے نوٹس، سمن لیےعدالتوں میں پتہ کرنے آتا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ، عوام الیکشن کی تیاری کرے ، عمر ایوب

عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئین کی غلط تشریح کی ہے اور چیف الیکشن کمشنر اور چاروں صوبائی کمشنروں کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ، عوام الیکشن کی تیاری کرے ، عمر ایوب

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت  ناکام ہوچکی ہے، قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے۔

جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ایوب نے 9 مئی کے واقعات اور زمان پارک کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی فوٹیج کو ڈیلیٹ کرنا جرم ہے۔


عمر ایوب نے بتایا کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں خوشگوار ملاقات ہوئی۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور قوم پر زور دیا کہ وہ ترقی اور ترقی کے لیے نئے انتخابات کی تیاری کرے۔

عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئین کی غلط تشریح کی ہے اور چیف الیکشن کمشنر اور چاروں صوبائی کمشنروں کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے اور تجویز دی ہے کہ سی ای سی پر آرٹیکل 6 لگایا جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll