جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی فوج کی ایک بار پھر رہائشی علاقوں پر بمباری، 81 فلسطینی شہید

لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی جانب سے جبری بے دخلی کا حکم دے دیا جبکہ غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی صہیونی افواج کے حملے جاری ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی ایک بار پھر رہائشی علاقوں پر بمباری، 81 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی ایک بار پھر رہائشی علاقوں پر بمباری، 81 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے خان یونس میں تیسری بار آپریشن کے دوران رہائشی علاقوں پربمباری کردی، جس کے نتیجے میں 81 نہتے فلسطینی شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی جانب سے جبری بے دخلی کا حکم دے دیا جبکہ غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی صہیونی افواج کے حملے جاری ہیں۔

غزہ شہر میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی (انروا) کا قافلہ بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں آیا۔

علاوہ ازیں غزہ میں مزید 2اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو گئے، اسرائیلی فوج نے یر غمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، غزہ میں دستی بم دھماکے میں ایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو گیا۔

دوسری طرف لبنان سے حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوج کے بنکرز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان

ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی نہ کی توپیچھے رہ جائیں گے، جسٹس عامر فاروق

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہمیں قانون کے مطابق عام آدمی کی دادرسی کرنی ہے، ہماراپیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، ہم نے بھی قانون کے مطابق انصاف دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی نہ کی توپیچھے رہ جائیں گے، جسٹس عامر فاروق

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہماراپیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، ہم نے بھی قانون کے مطابق انصاف دینا ہے۔

اسلام آباد بارکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہمیں قانون کے مطابق عام آدمی کی دادرسی کرنی ہے، ہماراپیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، ہم نے بھی قانون کے مطابق انصاف دینا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی نہ کی توپیچھے رہ جائیں گے، تمام ممبرزسے درخواست ہے خودکوٹیکنالوجی سے منسلک کریں، ہمیں بھی جدید دورکی چیزوں سے خود کوہم آہنگ کرنا ہے، نوجوان خود کوجدیدٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالیں۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کےتحت کیس کی تمام تفصیلات آن لائن ہیں، نوجوان وکلا کے لیے ٹریننگ پروگرام احسن اقدام ہے، انصاف کی فراہمی کے لیے بنچ اوربارکا تعاون ضروری ہے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ ریسرچ کے طریقہ کارتبدیل ہوگئے ہیں، اب نوٹسزای میل، ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں، نوٹسزکی تعمیل کے لیے رائیڈرجاتاتھا، اب ای نوٹسزبھیجے جاتے ہیں، عام آدمی پہلے نوٹس، سمن لیےعدالتوں میں پتہ کرنے آتا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مانچسٹر ائیرپورٹ پر پاکستانی فیملی پر تشدد کرنے والے برطانوی پولیس اہلکار معطل

اس واقعے پر لوگوں کی تشویش سمجھ سکتا ہوں، برطانوی وزیراعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مانچسٹر ائیرپورٹ پر  پاکستانی فیملی پر تشدد کرنے والے برطانوی پولیس اہلکار معطل

برطانیہ میں مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر پولیس اہلکاروں کے تشدد پر برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹامر بیان جاری کردیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس واقعے پر لوگوں کی تشویش سمجھ سکتا ہوں، میں نے خود بھی نوجوان پرتشدد کی ویڈیو دیکھی ہے۔ مانچسٹر پولیس نے تشدد میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا ہے، ہوم سیکریٹری میئر مانچسٹر سے اس حوالے سے میٹنگ کر رہی ہیں۔

قبل ازیں، مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی فیملی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا تھا، جس کے بعد واقعہ میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ مانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرمینل ٹو پر پیش آیا جس میں قطر سے واپس آنے والی فیملی کے اراکین کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ایک نوجوان کو پیچھے ہاتھ باندھ کر زمین پر لٹایا ہوا تھا تو اسی دوران مانچسٹر پولیس کے ایک اہلکار نے اُس کے سر پر لاتیں ماریں جبکہ متاثرہ نوجوان کے گرد دیگر مرد اور ایک خاتون اہلکار بھی موجود تھی۔

پولیس کی جانب سے زمین پر لٹائے گئے نوجوان کے قریب ایک بوڑھی خاتون بھی بیٹھی تھیں۔ خاتون اہلکار کی کال پر پولیس کے دیگر اہلکار بھی موقع پر پہنچے اور انہوں نے ایک شخص کو زمین پر اوندھے منہ جبکہ دوسرے کو ہاتھ اوپر کر کے قریب میں کرسی پر بٹھا دیا تھا۔

اُدھر گریٹر مانچسٹر پولیس نے واقعے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر دو مسافروں کے درمیان جھگڑا ہورہا تھا جس کو ایک خاتون اہلکار نے روکنے کی کوشش کی تو مسافر کی جانب سے خاتون اور دیگر دو اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون کی ناک کی ہڈی ٹوٹی جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ سے پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے چار افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ پانچ اہلکاروں کو معطل کر کے 7 اہلکاروں کے خلاف ویڈیوز کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے صوبہ بھر میں نافذ کی گئی دفعہ 144 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ 
وکیل اظہر صدیق نے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا ہے۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہے اور اس کا مقصد صرف ایک سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کو روکنا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک اس پر عمل درآمد روک دیا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز صوبے بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی تھی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندی 26 جولائی سے 28 جولائی تک نافذ رہے گی اور اس کا مقصد امن و امان قائم کرنا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll