جی این این سوشل

تجارت

کراچی سمیت ملک کے 42 شہروں میں پرچون فروشوں پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ

ایف بی آرنے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی سمیت ملک کے 42 شہروں میں پرچون فروشوں پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی سمیت ملک کے 42 شہروں میں پرچون فروشوں پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کردیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ریٹیلرز پر  100 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے تک ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایاگیا ہےکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت 42 شہروں میں  ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کی منظوری سے ایف بی آر نے تاجر دوست خصوصی رولز 2024 کا اجرا کیا اور ٹیکس مشینری نے دکانوں کی مالیت کے حساب سے خوردہ فروشوں کے لیے 100 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے ماہانہ فکسڈ ٹیکس مقرر کیا ہے۔

پاکستان

ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی نہ کی توپیچھے رہ جائیں گے، جسٹس عامر فاروق

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہمیں قانون کے مطابق عام آدمی کی دادرسی کرنی ہے، ہماراپیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، ہم نے بھی قانون کے مطابق انصاف دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی نہ کی توپیچھے رہ جائیں گے، جسٹس عامر فاروق

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہماراپیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، ہم نے بھی قانون کے مطابق انصاف دینا ہے۔

اسلام آباد بارکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہمیں قانون کے مطابق عام آدمی کی دادرسی کرنی ہے، ہماراپیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، ہم نے بھی قانون کے مطابق انصاف دینا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی نہ کی توپیچھے رہ جائیں گے، تمام ممبرزسے درخواست ہے خودکوٹیکنالوجی سے منسلک کریں، ہمیں بھی جدید دورکی چیزوں سے خود کوہم آہنگ کرنا ہے، نوجوان خود کوجدیدٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالیں۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کےتحت کیس کی تمام تفصیلات آن لائن ہیں، نوجوان وکلا کے لیے ٹریننگ پروگرام احسن اقدام ہے، انصاف کی فراہمی کے لیے بنچ اوربارکا تعاون ضروری ہے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ ریسرچ کے طریقہ کارتبدیل ہوگئے ہیں، اب نوٹسزای میل، ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں، نوٹسزکی تعمیل کے لیے رائیڈرجاتاتھا، اب ای نوٹسزبھیجے جاتے ہیں، عام آدمی پہلے نوٹس، سمن لیےعدالتوں میں پتہ کرنے آتا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 1 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشتگرد علی جان کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن اور استحکام تباہ کرنے کی کوششیں کرنے والوں کے خلاف پُر عزم ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اطلاعات کا اسلام آباد میں ڈیجیٹل کمیونیکشن سنٹر قائم کرنے کا اعلان

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی ٹی وی چینل کے اشتہارات روکے نہیں گئے اور تمام ٹی وی چینل اپنی ریٹننگ کی بنیاد پر اشتہارات لے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اطلاعات کا اسلام آباد میں ڈیجیٹل کمیونیکشن سنٹر قائم کرنے کا اعلان

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاک چین سنٹر اسلام آباد میں ڈیجیٹل کمیونیکشن سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے اخباری صنعت کو مزید سہولتیں دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی ٹی وی چینل کے اشتہارات روکے نہیں گئے اور تمام ٹی وی چینل اپنی ریٹننگ کی بنیاد پر اشتہارات لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنل پبلی سٹی ونگ نہ صرف غیر ملکی جریدوں کے معاملات نمٹاتا ہے بلکہ وہ عالمی برادری میں پاکستان کا اعتدال پسندانہ تشخص اجاگر کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll