پاکستان
سندھ حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا
چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن سند ھ حکومت کی جانب سے جاری کردیا گیا
سندھ حکومت نے موسمی اثرات کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا ۔
چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن سند ھ حکومت کی جانب سے جاری کردیا گیا ۔
وزیر تعلیم سندھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے اثرات بچوں کی صحت پر اچھے اثرات نہیں ڈال رہی اسی وجہ سے صوبہ بھر میں چھٹیوں میں اضافہ کرکے 14 اگست تک بڑھا دی گئی ہے ۔
پاکستان
وزیر اعظم کی نواز شریف سمیت اہم پارٹی رہنماؤں سے ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
نواز شریف سے ملاقات میں وزیر اعظم نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت مدارس بل پر گفتگو کی اوراپنے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے رپورٹ پیش کی
وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف سمیت اہم پارٹی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات کی، ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیر اعظم کی نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ،جہاں دونوں بھائیوں نے والدین کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
نواز شریف سے ملاقات میں وزیر اعظم نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت مدارس بل پر گفتگو کی، وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے نواز شریف کو رپورٹ پیش کی۔
اس سے قبل لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی ملاقات کی، دونوں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور صوبے کے امور پر گفتگو کی گئی۔
شہباز شریف رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
وزیر اعظم سے پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے بھی ملاقات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سے دیگر اراکین قومی اسمبلی جن میں اظہر قیوم ناہرہ، ذوالفقار احمد بھنڈر، مسلم لیگی رہنما میاں مرغوب احمد اور حافظ میاں محمد نعمان نے الگ الگ ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے مسائل پر بات کی۔
پاکستان
پاکستان نےسیلاب متاثرین کیلئے امدادی کھیپ ملائیشیابھجوا دی
صوصی طیارہ امدادی سامان لے کر آج اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوا
وزیر اعظم کی ہدایت پر ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کھیپ کوالالمپور بھجوا دی گئی۔ خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر آج اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوا ۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے چالیس ٹن امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔ جس میں ادویات ، راشن،خیمے اور کمبل شامل ہیں ۔
امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھی رواں ہفتے ہی بھیجی جائےگی ۔ سیلاب سے ملائیشیا کی نو مشرقی ریاستوں کے اڑتیس اضلاع میں املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مختلف ریاستوں میں 9 افراد بھی جان کی بازی ہار گئے۔
پاکستان
پاکستانی تاریخ میں مارخور کے شکار کیلئے سب سے بڑی بولی
امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ ادائیگی کرتے ہوئے مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے چترال میں امریکی شکاری نے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر سیزن کے پہلے مارخور کا شکار کرلیا۔
امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ ادائیگی کرتے ہوئے مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر فاروق نبی نے میڈیا کو بتایا کہ اکتوبر میں ہونے والی بولی میں امریکی شہری نے مارخور کا شکار کرنے کے لیے پرمٹ حاصل کیا تھا۔
فاروق نبی کے مطابق امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے اتوار 8 دسمبر کو وائلڈ لائف حکام کے زیرنگرانی پاکستان کے قومی جانور مارخور کا شکار چترال میں تھوشی شاشا کنزروینسی کے مقام پر کیا جبکہ شکار کیے گئے مارخور کی عمر 11 سال جبکہ سینگ کی لمبائی 49.5 انچ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں برس محکمہ وائلڈ لائف نے مارخور کے شکار کے لیے 4 پرمٹ فروخت کیے، اس نیلامی میں چترال کے تھوشی ون کنزرونسی اور تھوشی ٹو کنزرونسی کے دونوں پرمٹ ریکارڈ 2 لاکھ 71 ہزار فی پرمٹ کے حساب سے فروخت ہوئے تھے۔
فاروق نبی نے کہاکہ کوہستان کے علاقے کیگا کی کنزرونسی میں مارخور کے شکار کا ایک پرمٹ ایک لاکھ 81 ہزار ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا تھا جبکہ گہریت گول چترال کی کمیونٹی منیجیڈ گیم ریزرو میں مارخور کے شکار کا واحد پرمٹ ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی آمدنی کا 80 فیصد حصہ متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور جنگلی حیات کے تحفظ کی سرگرمیوں کے لیے بھی رقم دی جاتی ہے۔
-
ٹیکنالوجی 20 گھنٹے پہلے
امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
شامی باغیوں کابشار الاسدکی حکومت کے خاتمے کا اعلان، تمام قیدیوں کے لیے عام معافی
-
علاقائی ایک دن پہلے
انسداد دہشتگردی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
-
تفریح ایک دن پہلے
بالی وڈ کے تینوں خان ایک ساتھ پرفارمنس کرنے پر آمادہ
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے
-
تجارت 2 دن پہلے
نیپرا نے ونٹر پیکیج کی منظوری دے دی
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسڑیشن کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی