دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار


نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ترکمانستان کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔
پاکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں ، ہم نے اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ خوشی ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات مثبت سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں ، ملاقات میں ہم نے دوطرفہ ایجنڈے کے ساتھ علاقائی و عالمی پیشرفت کا احاطہ بھی کیا، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں ۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں روابط کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا جائے گا ، ترکمانستان کے قومی رہنما گربان گلی بردی محمدؤف کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، گربان گلی بردی محمدؤف کا متوقع دورہ دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دےگا۔ وزیرخارجہ ترکمانستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کے اہم کردار سے آگاہ کیا، جب کہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی کے ترجیحی شعبوں میں روابط بڑھانے پرغورکیا گیا، ہم نے سیاست، معیشت، دفاع اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پراتفاق کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ترکمانستان کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، ترکمانستان کی کمپنیاں گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں سے فائدہ اٹھائیں، پاکستانی بندرگاہیں دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے لیے پرکشش موقع فراہم کرتی ہیں۔
ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ہماری آج کی ملاقات میں توانائی ،سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی ہے۔ پاکستان ہمارا دوست اور بردار ملک ہے، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، جس میں دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں بھر پور تعاون کی یقین دہائی کرائی گئی ہے۔
قبل ازیں ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوو دفتر خارجہ پہنچ گئے جہاں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحا ق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 6 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 3 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 7 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 2 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 3 گھنٹے قبل