پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ پر امریکی دہشت گرد نے حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے سابق امریکی صدر اس میں محفوظ رہے اور گولی اُن کے چہرے کو چھوتی ہوئی گزری تھی


امریکا : امریکا کی سیکریٹ سروس کی ڈائریکٹر نے ٹرمپ پر ہونے والے حملے کو روکنے میں ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ ناکامی کا اظہار کیا۔
سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی نے گزشتہ روز حملہ روکنے پرناکامی کی ذمہ داری لی تھی۔
انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ہماری ایجنسی ٹرمپ کو تحفظ دینے اور حملے کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ پر حملے کے بعد سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے سیکریٹ ایجنسی کی ناکامی پر سوالات اٹھائے تھے اور اُن سے پوچھا تھا کہ آخر کیوں ہماری ایجنسی اتنی بری طرح سے ناکام ہوئی۔
یاد رہے کہ پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ پر امریکی دہشت گرد نے حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے سابق امریکی صدر اس میں محفوظ رہے اور گولی اُن کے چہرے کو چھوتی ہوئی گزری تھی۔
فائرنگ کے نتیجے میں امریکی شہری بھی زخمی ہوئے تھے، موقع پر موجود کمانڈوز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا تھا۔

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- ایک دن قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- ایک دن قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- ایک دن قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- ایک گھنٹہ قبل

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- ایک دن قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- ایک دن قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 2 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)

