دنیا
امریکا پاکستان کو 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد دے گا، ڈونلڈ لو
امریکہ پاکستان کی جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسط ایشیا
واشنگٹن:امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسط ایشیا ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کی درخواست کی ہے۔
ڈونلڈ لو نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کے موقع پر ڈونلڈ لو نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ رقم پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ، اقتصادی اصلاحات اور قرض میں مدد کے لیے دی جائے گی۔
ڈونلڈ لو نے کہا کہ امدادی رقم سے پاکستان کو اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورت حال تشویشناک ہے۔ ڈونلڈ لو نے کہا کہ افغان شہریوں کے حقوق کے احترام تک طالبان حکومت سے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔
صحت
پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 47 نئے کیسز رپورٹ
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے
وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی کے حملے شدت اختیار کر گئے، 24 گھنٹوں میں 47 نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 415 تک پہنچ چکی ہے۔
ڈینگی کے 22 نئے مریض پوٹھوہار ٹاؤن 4 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ ایریا سے 8 اور چکلالہ سے 9 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اسی طرح ٹیکسلا کینٹ، ٹیکسلا رولر کلرسیداں پوٹھوہار رولر سے 4 مریض آئے۔
رواں سیزن میں کانگو کے 2 ملیریا کے 651مریض آئے ۔ اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں آیا۔ رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 2717 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 768عمارتیں سر بمہر اور 2173 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر ایک کروڑ 31 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
پاکستان
آئینی ترامیم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور
جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، وزیرا علیٰ کے پی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم جمہوریت پرحملہ ہے، کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آئینی ترمیمی بل لانا تو دُور کی بات، اِنہوں نے سوچا کیسے جب تک ہم ہیں ایسا بل پیش کر سکیں۔
رحمۃ للعٰلمین کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےدلوں سے نفرتیں نکالے۔ آئینی ترامیم لانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ہم انہیں ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت پر ایک حملہ ہے اور یہ حملہ ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے ، اس طرح کے بل کو لانا تو دُور کی بات ہے، انہوں نے سوچا کیسے کہ پاکستانی قوم یا پاکستان میں جب تک ہم ہیں اور جمہوریت ہے ، اس طرح کا بل اور اس طرح کی شرائط لاکر یہ کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کبھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پہلے ہم ان کو پارلیمنٹ میں شکست دیں گے، اس کے بعد عدلیہ کے ذریعے بھی۔ ہم اپنے جائز حق کے لیے تمام آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اس طرح کا بل پاس ہونا تو دُور کی بات ہے، کسی کی جرأت بھی نہیں ہوگی کہ پیش کر سکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا جہاں کئی دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترمیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی گئی۔
دنیا
نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد
عام آدمی پارٹی کے اجلاس کے دوران تمام پارٹی کے اراکان نے فیصلے کی توثیق کر دی
نئی دہلی:نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی نے اتیشی مارلینا کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے استعفے کے اعلان کے بعدکابینہ کی وزیر اتیشی مارلینا کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔ اروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا سے ملاقات کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے اتیشی مارلینا کا نام بطور وزیراعلیٰ کے لیے تجویز کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں اروندکجریوال نے اتیشی مارلینا کو بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کا اعلان کیا، اجلاس کے دوران تمام پارٹی کے اراکان نے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتیشی مارلینا دہلی حکومت میں تعلیم، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی وزیر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ خیال رہےکہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں 6 ماہ بعد ضمانت پر رہا گیا جس پر انہوں نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار
-
جرم ایک دن پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
علاقائی 2 دن پہلے
خیبر پختونخوا پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
-
دنیا ایک دن پہلے
اہلیہ کو تحفے کی تفصیلات چھپانے کا الزام، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
سعودی لیفٹیننٹ جنرل کرپشن کے الزام پر ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا
-
پاکستان 2 دن پہلے
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آئینی ترامیم بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا
-
تجارت ایک دن پہلے
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان