دونوں رہنماؤں نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول، جدت اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مریم نواز نے جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے پر شر پسندوں کے حملے پر جرمن حکام کے فوری ایکشن کی تعریف کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور قابل تجدید توانائی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے جرمنی کی جانب سے پنجاب کے ترقیاتی شعبوں میں جاری تعاون اور سرمایہ کاری کی تعریف کی۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی، پیشہ ورانہ تربیت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔
جرمن سفیر نے پنجاب کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں صوبائی حکومت کی کاوشوں کی تعریف کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کو ایسی سکلز سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں جو جاب مارکیٹ کے تقاضوں کو پورا کرتی ہیں، جرمنی قابل تجدید توانائی کے امور میں گلوبل لیڈر ہے، جرمنی نے ماحول دوست اقدامات کر کے انسانیت کی خدمت کی ہے، پنجاب کے شہریوں کو کلین اینڈ گرین انرجی فراہم کرنے کے لیے سولرائزیشن منصوبہ شروع کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول، جدت اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمن سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کو درکار سہولیات کی فراہمی میں بھرپور معاونت کا یقین دلایا۔
ملاقات کے دوران پنجاب میں فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے پروگراموں کو بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے شہریوں کو کلین اینڈ گرین انرجی فراہم کرنے کے لیے سولرائزیشن منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
جرمنی واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ امید ہے جرمنی واقعہ میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچا یا جائے گا اور مستقبل میں ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 5 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 7 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 8 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 7 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 8 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 6 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 7 گھنٹے قبل

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 6 گھنٹے قبل