Advertisement

نیپال میں ٹیک آف کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، 18 ہلاک

حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 24th 2024, 4:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیپال میں ٹیک آف کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، 18 ہلاک

کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ایک مقامی فضائی کمپنی سوریا ائیر لائن کے طیارے کے ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہونے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ میں 19 افراد سوار تھے جن میں عملہ بھی شامل تھا۔ طیارہ کھٹمنڈو کے تری بھوون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پوکھرا کے لیے روانہ ہو رہا تھا جبکہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال  میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

طیارہ حادثے کی وجوہات کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل گیا تھا۔

یاد رہے کہ 2018 میں ایک بنگلہ دیشی فضائی کمپنی کا طیارہ کھٹمنڈو میں لینڈ کرتے وقت حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں 51 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement