آسٹریلیا میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کا تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

مویشیوں کے فارم پر استعمال ہونے والے 2 ہیلی کاپٹرز ٹیک آف کے فوری بعد آپس ٹکرا کر گر گئے جس کے باعث دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Jul 25th 2024, 1:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلیا میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کا تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

آسٹریلیا کی ریاست ویسٹرن آسٹریلیا کے علاقے کمبرلے میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹرن آسٹریلیا پولیس فورس نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ریاست کے کمبرلے نامی علاقے کے ایک چھوٹے سے قصبے کیمبلین میں ماؤنٹ اینڈرسن اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مویشیوں کے فارم پر استعمال ہونے والے 2 ہیلی کاپٹرز ٹیک آف کے فوری بعد آپس ٹکرا کر گر گئے جس کے باعث دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ۔ پائلٹس کی عمریں 29 اور 30 سال تھیں ۔

پولیس کے مطابق آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو اس واقعے کی ٹرانسپورٹ سیفٹی کے حوالے سے تحقیقات کرے گا۔